وزیر اعظم شہباز شریف نے آزاد کشمیر کی صورتحال پر کل (سوموار ) کو اعلی ٰسطحی اجلاس طلب کر لیا

اتوار 12 مئی 2024 22:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 مئی2024ء) وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے آزاد جموں و کشمیر کی صورتحال پر کل (سوموار) کو اعلیٰ سطح کا اجلاس طلب کر لیا ہے۔ قبل ازیں وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سماجی رابطےکےپلیٹ فارم" ایکس" پر اپنی پوسٹ میں آزاد کشمیر کی موجودہ صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے تمام فریقین پر زور دیا کہ وہ اپنے مطالبات کے حل کے لئے پرامن لائحہ عمل اختیار کریں۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم نے اس بات پر زور دیا کہ بحث و مباحثہ اور پرامن احتجاج جمہوریت کاحسن ہے لیکن قانون کو اپنے ہاتھ میں لینے اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کو برداشت نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے افراتفری اور اختلاف رائے کی صورتحال میں ہمیشہ بعض لوگ ایسے ہوتے ہیں جو فوری سیاسی پوائنٹ سکورنگ شروع کر دیتے ہیں۔ انہوں نے وزیر اعظم آزاد کشمیر سے بھی بات کی اور خطے میں مسلم لیگ (ن)کے تمام عہدیداروں کو ہدایت کی کہ وہ ایکشن کمیٹی کے رہنمائوں کے ساتھ مل کر پرامن حل تلاش کریں۔ امید ہے یہ معاملہ جلد حل ہوجائے گا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں