پاکستان تحریک انصاف کا چیف جسٹس آف پاکستان اور چیف الیکشن کمشنر فوری اپنے عہدوں سے ہٹ جانے کا مطالبہ

بدھ 15 مئی 2024 22:36

پاکستان تحریک انصاف کا چیف جسٹس آف پاکستان اور چیف الیکشن کمشنر فوری اپنے عہدوں سے ہٹ جانے کا مطالبہ
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 مئی2024ء) پاکستان تحریک انصاف نے چیف جسٹس آف پاکستان اور چیف الیکشن کمشنر کو ملک میں آئین اور قانونی کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ قرار دیتے ہوئے فوری طور پر اپنے عہدوں سے ہٹ جانے کا مطالبہ کیا ہے پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات راؤف حسن نے کہاہے کہ عدلیہ میں بھی خاموش انقلاب آنے والا ہے اور پی ٹی آئی بطور سیاسی جماعت قانون و انصاف کے ساتھ کھڑے رہنے والے ججز کی بھرپور حمایت کرے گی۔

(جاری ہے)

بدھ کے روز پی ٹی آئی مرکزی سیکٹریٹ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری اطلاعات را?ف حسن ،نعیم حیدر پنجوتھہ او ر ابوذر سلمان نیازی نے کہاکہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس بابر ستار کی جانب سے آڈیو لیکس کیس کے حوالے سے لکھے جانے والے خط پر حکومتی رد عمل اس بات کو ثبوت ہے کہ ججز کے کام میں مداخلت ہورہی ہے انہوں نے کہاکہ انتخابات میں عوام کے خاموش انقلاب کے بعد اب عدلیہ میں بھی انقلاب آنے کو ہے تاہم انصاف کی راہ میں سب سے بڑی رکاؤٹ چیف جسٹس بن رہے ہیں انہوںنے کہ موجودہ چیف جسٹس اورچیف الیکشن کمشنر کا گٹھ جوڑ ملک میں آئین ،قانون اور اخلاقیات کی دھجیاں اڑا رہا ہے اس وقت چیف جسٹس پوری عدلیہ کے ساتھ برسر پیکار ہیں اور ججز کی جانب سے لکھنے جانے والے خط پر جوڈیشیل کمیشن تشکیل دینے کی راہ میں رکاوٹ بنے ہوئے ہیں انہوںنے کہاکہ اس وقت بانی پی ٹی آئی عمران خان کے ساتھ آڈیالہ جیل میں افسوسناک سلوک روا رکھا جارہا ہے اور بحثیت قیدی اس کے جو حقوق ہیں وہ بھی نہیں دئیے جارہے ہیں انہوںنے کہاکہ عمران خان نے جیل انتظامیہ سے کسی قسم کی سہولیات نہیں مانگی ہیں تاہم موجودہ حکمران اس کے چہرے سے خوفزدہ ہیں اور اس کے ویڈیو لنک کے زریعے عدالت میں پیشی کی را ہ میں رکا?ٹیں پیدا کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں انہوںنے کہاکہ جس طرح بشریٰ بی بی کے میڈیکل ٹیسٹ کرانے میں پہلے رکا?ٹیں ڈالی جارہی تھی اسی طرح عمران خان کے ٹیسٹ بھی نہیں کرائے جارہے ہیں اور ان کے خلاف بے بنیاد مقدمات جن میں وہ سزا کاٹ رہے ہیں کی سماعتیں بار بار ملتوی کی جارہی ہیں انہوںنے کہاکہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج بابر ستار کی جانب سے آڈیو لیکس کے حوالے سے مداخلت بارے لکھے جانے والے خط سے حکومتی ایوانوں میں بھونچال آگیا ہے بدقسمتی سے حکومت معاملے کی جانچ کرنے کی بجائے اس کو جھوٹا قرار دے رہی ہے انہوں نے کہاکہ جسٹس بابر ستار کے حوالے سے سوشل میڈیا کمپین کی بھی شدید مذمت کرتے ہیں اس موقع پر سیکرٹری اطلاعات را?ف حسن نے کہاکہ حال ہی میں دبئی لیکس کے سامنے آنے سے عوام کے سامنے اشرافیہ کے کرتوت ایک بار پھر بے نقاب ہوئے ہیں کہ کس طرح غیر قانونی اور حرام کا پیسہ ملک سے باہر منتقل کیا گیا ہے انہوںنے کہاکہ اس ملک میں اشرافیہ کے پاس سب کچھ ہے اور وہ قانون سے بھی آگے ہے انہوںنے کہاکہ جس طرح عوام نے انتخابات میں خاموش انقلاب برپا کرکے تحریک انصاف کو ووٹ دیا تھا اسی طرح عدلیہ میں بھی خاموش انقلاب برپا ہوچکا ہے اور بحثیت سیاسی جماعت ہم آئین اور قانون کیس اتھ کھڑے ججز کی بھرپور حمایت کرتے ہیں اور موجود چیف جسٹس اور چیف الیکشن کمشنر کے خلاف آئین اور قانون کے مطابق جو بھی اقدامات اٹھانے کی اجازت ہوگی وہ اٹھائیں گے انہوں نے کہاکہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور چیف الیکشن کمشنر کے اقدامات کی شدید مذمت کرتے ہیں اور ہی مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ فوری طور پر اپنے عہدوں سے ہٹ جائیں۔

۔۔۔اعجاز خان

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں