عمران خان کو آج سپریم کورٹ میں نیب ترمیمی بل کیس کی کارروائی کے دوران بذریعہ ویڈیو لنک پیش کیا جائے گا
سابق وزیراعظم کی ویڈیو لنک کے ذریعے حاضری کے انتظامات راولپنڈی اڈیالہ جیل میں مکمل کرلیے گئے‘ جیل کی انتظامیہ نے سپریم کورٹ کے عملے کے تعاون سے ویڈیو لنک کنکشن ٹیسٹ کیا ہے جسے عمران خان کی پیشی سے قبل دوبارہ ٹیسٹ کیا جائے گا
میاں محمد ندیم جمعرات 16 مئی 2024 10:52
(جاری ہے)
سپریم کورٹ نے یہ ہدایت بھی جاری کی تھی کہ عمران خان کی بذریعہ ویڈیو لنک پیشی کے انتظامات کو یقینی بنایا جائے اس کیس کی سماعت چیف جسٹس کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا چھ ر±کنی بینچ آج دن ساڑھے گیارہ بجے کرے گا. یاد رہے کہ نیب کے قانون میں 27 ترامیم سے متعلق ایک بِل گذشتہ قومی اسمبلی اور سینیٹ سے مئی 2022 میں منظور کیا گیا تھا تاہم صدر عارف علوی نے اس بِل پر دستخط کرنے سے انکار کر دیا تھا جس کے بعد پی ڈی ایم کی حکومت نے جون 2022 قومی اسمبلی اور سینیٹ کا مشترکہ اجلاس بلا کر اس مسودہ قانون کی منظوری حاصل کر لی تھی. اس قانون سازی کے تحت بہت سے معاملات کو نیب کے دائرہ اختیار سے نکال دیا گیا تھا اور یہ بھی کہا گیا تھا کہ ان ترامیم کو قومی احتساب آرڈیننس 1999 کے آغاز سے نافذ العمل سمجھا جائے گا سابق وزیر اعظم عمران خان نے نیب کے قوانین میں ان ترامیم کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا اور اپنی درخواست میں وفاق اور نیب کو فریق بنایا تھا اور اس میں کہا گیا تھا کہ نیب کے قانون کے سیکشن 2،4،5، 6،25، 26 14،15، 21، 23 میں کی جانے والی ترامیم آئین پاکستان کے آرٹیکل 9، 14، 19اے, 24, 25 کے منافی ہیں. چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے عدالت سے استدعا کی گئی تھی کہ ان تمام ترامیم کو کالعدم قرار دیا جائے 15 ستمبر 2023 کو سابق چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے دو، ایک کی اکثریت سے نیب آرڈیننس میں ترامیم کے خلاف سابق وزیر اعظم عمران خان کی درخواست کو قابل سماعت قرار دیتے ہوئے نیب ترامیم کو کالعدم قرار دے دیا تھا. دوسری جانب نجی ٹی وی کے مطابق سپریم کورٹ میں آج عمران خان کی ویڈیو لنک کے ذریعے حاضری کے انتظامات راولپنڈی اڈیالہ جیل میں مکمل کرلیے گئے جیل ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ اڈیالہ جیل کی انتظامیہ نے سابق وزیراعظم کو ویڈیو لنک کے ذریعے حاضری سے متعلق بتا دیا ہے، سپریم کورٹ کے عملے اور جیل حکام نے ویڈیو لنک کنکشن پر رابطہ بھی کیا ہے. ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان کی پیشی سے قبل ویڈیو لنک کا ٹیسٹ بھی کیا جائے گا عمران خان کی ویڈیو لنک کے ذریعے حاضری سپریم کورٹ کے حکم پر کی جارہی ہے. ذرائع نے بتایا ہے کہ نیب ترامیم کیس میں عمران خان ویڈیو لنک پر دن ساڑھے 11بجے سپریم کورٹ میں پیش ہوں گے جیل ذرائع کے مطابق کل وکیل خواجہ حارث اور انتظار پنجوتھہ نے جیل میں عمران خان سے مختصر ملاقات بھی کی تھی.
متعلقہ عنوان :
اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
سپریم کورٹ کا مارگلہ ہلز نیشنل پارک کے علاقے میں چلنے والے مونال سمیت تمام ریستورانوں کو بند کرنے کا ..
ہندوستان کے ساتھ پاکستان کی پالیسی میں یکطرفہ کوئی بھی تبدیلی تباہ کن اور قوم کیلئے ناقابلِ قبول قرار ..
امریکا نے 9 مئی کیس میں ملوث خدیجہ شاہ پر سفری پابندیوں کے خاتمے کے لیے پاکستان سے رابطہ کرلیا
ِایک سال، روزمرہ ضرورت کی اشیاء میں اوسطاً 4 سے 21 فیصد تک اضافہ دیکھا گیا‘اکنامک سروے
ایک سال میں بکریوں ‘ بکروں میں 2 کروڑ 2 لاکھ‘بھیڑوں میں40لاکھ کا اضافہ
اگرٹیکس لگانے کیلئے ایکٹ نہیں کیا تو آئی ایم ایف کا پروگرام نہیں ملے گا
بابر رو رہے، رضوان نیکھانا نہیں کھایا، ایسا کچھ نہیں ہوتا شاپنگ چل رہی ہوتی ہے،احمد شہزاد برس پڑے
ان سے بزدل کھلاڑی نہیں دیکھے، 120 رنز پر بھی ٹانگیں کانپ رہی تھیں: عمران نذیر
کرکٹ ٹیم کی شکست: محسن نقوی کی وطن واپس آتے ہی مشاورت شروع، بلا تاخیر بڑے فیصلے متوقع
جی بی کونسل کی ایگزیکٹو ڈویلپمنٹ کمیٹی نے جی بی سیکرٹریٹ آفس بلڈنگ کے پی سی ون کی منظوری دے دی
صنعتی ترقی کی شرح 1.21 فیصد ، خدمات کے شعبے میں ترقی شرح 1.21 فیصد رہی
گدھوں کی تعداد میں ایک لاکھ کا اضافہ دیکھا گیا ، تعداد 59لاکھ تک پہنچ گئی
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
امریکا نے 9 مئی کیس میں ملوث خدیجہ شاہ پر سفری پابندیوں کے خاتمے کے لیے پاکستان سے رابطہ کرلیا
-
بارش کے پانی کو قدرتی طور پر نکالنے کیلئے آبی گزرگاہوں کی بحالی کے حوالے سے کام کر رہے ہیں، وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ
-
اگرٹیکس لگانے کیلئے ایکٹ نہیں کیا تو آئی ایم ایف کا پروگرام نہیں ملے گا
-
کرکٹ ٹیم کی شکست: محسن نقوی کی وطن واپس آتے ہی مشاورت شروع، بلا تاخیر بڑے فیصلے متوقع
-
گدھوں کی تعداد میں ایک لاکھ کا اضافہ دیکھا گیا ، تعداد 59لاکھ تک پہنچ گئی
-
گھوڑوں اونٹوں کی تعداد میں اضافہ نہیں ہوا
-
جاری مالی سال کے دوران آئی ایم ایف، عالمی بینک اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے اندازوں کے برعکس پاکستان کی اقتصادی ترقی کی شرح 2.4 فیصد بڑھی ہے. وفاقی وزیرخزانہ
-
وزیراعظم کی صوبائی حکومتوں کو انسداد بجلی چوری مہم‘ بجلی چوروں کو سزائیں دینے، اوور بلنگ کے سدباب اور تقسیم کار کمپنیوں میں صارفین کی سہولت کے لیے موثر اور متحرک نظام قائم کرنے کی ہدایت
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ اجلاس‘حالیہ دورہ چین کے بارے میں اعتماد لیا
-
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف سے رکن قومی اسمبلی مسلم لیگ (ن) ملک افضل کھوکھر کی ملاقات
-
ریفک وارڈنزکے چالانوں کے ٹارگٹ میں 100 فیصد اضافہ
-
غیرقانونی پرسنل لون ایپس کے خلاف ایس ای سی پی کا کریک ڈاؤن جاری