عمران خان کی ایک اور واضح تصویر سوشل میڈیا پر وائرل‘دنیا بھر تصویرکروڑوں کی تعداد میں شیئرہورہی ہے. تحریک انصاف کا دعوی
جیل میں بند سیاسی راہنما کی تصویر تک چھپانا پڑی رہی ہے ہو تویہ کہنا بند کریں کہ ملک میں جمہوریت ہے ‘ اختلاف کے باوجود ان کے آئینی اور قانونی حقوق کا حامی ہو. حسین حقانی
میاں محمد ندیم جمعرات 16 مئی 2024 17:51
(جاری ہے)
امریکا میں تعینات سابق سفیر حسین حقانی نے ”ایکس“پر ایک پیغام میں کہا ہے کہ اگر کسی سیاسی راہنما کو جیل میں ڈالنے کے بعد اس کی تصویر تک چھپانا پڑی رہی ہے ہو تویہ کہنا بند کریں کہ ملک میں جمہوریت ہے انہوں نے لکھا کہ عمران خان سے اختلاف اور ان کے فین کلب سے گالیاں سننے کے باوجود ان کے آئینی اور قانونی حقوق کا حامی ہو. سپریم کورٹ آف پاکستان میں نیب ترامیم فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیلوں پر جمعرات کو سماعت کے دوران پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان اڈیالہ جیل سے وڈیو لنک کے ذریعے پیش ہوئے لیکن انہیں بولنے کا موقع نہیں ملا اور صرف حکومتی وکیل کے دلائل جاری رہے. چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے پانچ رکنی لارجر بینچ نے ان اپیلوں پر سماعت کی بنچ میں جسٹس امین الدین، جسٹس جمال مندوخیل، جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس حسن اظہر رضوی شامل ہیں سماعت کے آغاز پر اٹارنی جنرل روسٹرم پر آئے جبکہ عمران خان خاموشی سے کارروائی سنتے رہے آج کی سماعت سپریم کورٹ نے براہ راست نشر نہیں کی تھی تاہم عمران خان کی ویڈیو لنک کے ذریعے پیشی کی ایک تصویر انٹرنیٹ پر گردش کرنے لگی جو بظاہر کمرہ عدالت میں لی گئی تھی پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے” ایکس“ پر پوسٹ کی گئی تصویر میں اڈیالہ جیل سے ویڈیو لنک پر عمران خان سپورٹس سوٹ میں ملبوس آسمانی رنگ کی شرٹ پہنے کرسی پر براجمان نظر آئے. تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد کچھ دیر تک کورٹ روم کی سکرینوں سے عمران خان کو غائب کر دیا گیا، کچھ دیر بعد دوبارہ ان کے کیمرے کو آن کیا گیا سکرینوں سے عمران خان کے غائب ہونے کے بعد جسٹس اطہر من اللہ نے آئی ٹی عملے کو اشارہ کیا جس کے بعد عمران خان کی سکرین دوبارہ آن کی گئی.
متعلقہ عنوان :
اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
عمران خان جب حکومت میں تھاتو ہمارا نام مٹانے کی بھرپور کوشش کی
الیکشن کمیشن نے بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 9 کوھلو کے چار پولنگ سٹیشنوں پر دوبارہ پولنگ 26 جون کو کرانے ..
ملک میں سیاسی کشیدگی کے بڑھنے میں اب کوئی گنجائش باقی نہیں ہے
صدر مملکت آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی اور سینٹ کے علیحدہ علیحدہ سیشن طلب کر لیے
صدر مملکت آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی کا اجلاس آج طلب کر لیا
سعودی عرب سخت حریف ہے،اس کے خلاف بہترکھیل کیلئے پر امید ہیں، ہیڈ کوچ سٹیفن کانسٹائن
ٹک ٹاکر وزیراعلیٰ پنجاب بڑے بڑے دعوے کرتی ہیں، لیکن خواتین کے ساتھ ظلم ہورہا ہے
وفاقی حکومت فیڈریشن کے خلاف سازش کررہی ہے
نوازشریف اور زرداری سے بات تب ہوگی جب ہمارا چوری مینڈیٹ واپس کریں گے
نیوٹیک اور اسلام آباد انڈسٹریل ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام جاب فیر کا انقعاد
موسمیاتی تبدیلیوں کے بڑھتے ہوئے اثرات اور بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدہ کی خلاف ورزی پاکستان کی خوراک ..
بی کیو اے ٹی آئی کے صدر عبدالرشید جان محمد اور پیٹرن انچیف میاں محمد احمد کی جانب سے وفاقی وزیر بحری ..
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
عمران خان جب حکومت میں تھاتو ہمارا نام مٹانے کی بھرپور کوشش کی
-
ملک میں سیاسی کشیدگی کے بڑھنے میں اب کوئی گنجائش باقی نہیں ہے
-
دودھ کی قیمت میں 50 روپے اضافے کا امکان
-
ٹک ٹاکر وزیراعلیٰ پنجاب بڑے بڑے دعوے کرتی ہیں، لیکن خواتین کے ساتھ ظلم ہورہا ہے
-
وفاقی حکومت فیڈریشن کے خلاف سازش کررہی ہے
-
نوازشریف اور زرداری سے بات تب ہوگی جب ہمارا چوری مینڈیٹ واپس کریں گے
-
اسلام آباد میں الیکٹرک بسیں پہنچنا شروع ہو گئیں
-
پنجاب حکومت کی بزرگ اور خواتین قیدیوں کیلئے عید پر سزاؤں میں کمی کی بڑی خوشخبری
-
پاکستان خوردنی تیل ،سویابین کی درآمد سے سالانہ6.2ارب ڈالر کا قیمتی زرِ مبادلہ خرچ کرتا ہے جو کہ ملکی معیشت پر بوجھ ہے‘وزیر زراعت
-
خیبرپختونخواہ حکومت نے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت 3 میگاہاؤسنگ اسکیموں پر کام شروع کردیا
-
ہم اپنا حق لینا جانتے ہیں پختونخوا کے منصوبے وفاقی بجٹ سے ختم کرنا کم ظرفی ہے، علی امین گنڈا پو ر
-
کراچی میں پیپلز بس سروس کے نئے روٹس شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا