وزیر اعظم نواز شریف اور شرجیل میمن کو سونے کا تاج دئے جانے پر شیخ رشید کے مزاحیہ تبصرے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 28 مارچ 2017 11:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔28 مارچ2017ء) : نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں بات کرتے ہوئے عوامی مسلم لگ کے سربراہ شیخ رشید نے وزیر اعظم نواز شریف اور شرجیل میمن کو دئے جانے والے سونے کے تاجوں پر تبصرہ کیا۔

(جاری ہے)

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ اکثر درگاہیں بنی دیکھی ہیں جنہیں اسمگلروں نے بنایا ہوتا ہے اور اکثر مسجدوں کے بارے میں بھی یہ سننے میں آتا ہے کہ یہ فلاں شخص کے مرنے کے بعد اس کی خواہش کے مطابق بنائی گئی ہے۔ مسجد پر ''ھذا من فضل ربی'' تحریر ہوتا ہے جبکہ اصل میں وہ سارا چوری کا مال ہوتا ہے۔ اندر سارا چوری کا مال ہوتا ہے لیکن باہر یہ لکھ دیا جاتا ہے۔ شیخ رشید کے ان تبصروں پر اینکر بے اختیار ہنس پڑے۔ شیخ رشید نے مزید کیا کہا آپ بھی ملاحظہ کیجئیے:

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں