14سالہ خود کش بمبار نے مسجد کے گیٹ پر اپنی جیکٹ اتار دی
پیر 29 دسمبر 2014 17:32
بغداد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29دسمبر 2014ء)عراق میں آئی ایس آئی ایس کی دہشت کے واقعات آئے روز میڈیا میں سننے کو ملتے ہیں اور سمجھا جاتا ہے کہ جو داعش کے ہتھے چڑھ جائے تو پھر اس کی واپسی ناممکن ہے لیکن حال ہی میں ایک 14سالہ بچے نے داعش کے چنگل سے آزادی حاصل کر کے تمام دنیا کو حیران کردیا۔اسید بارہو نامی اس شامی بچے کو داعش نے ایک خود کش بمبار کے طور پر تربیت دی تھی اور اسے بغداد کی ایک مسجد کو اڑانے کا ہدف دیا گیا تھا لیکن عین وقت پر اس لڑکے نے مسجد کی حفاظت پر معمور گارڈز کو خبردار کیا کہ اس نے ایک خود کش جیکٹ پہن رکھی ہے اور یہ کہ وہ اپنے آپ کو اڑانا نہیں چاہتا ۔
اس بہادر بچے کی اس حرکت سے ناصرف وہ داعش سے بھاگنے میں کامیاب ہوا بلکہ اس نے سینکڑوں بے گناہ لوگوں کی جان بھی بچا لی۔(جاری ہے)
حال ہی میں ریلیز ہونے والی ایک ویڈیو فوٹیج میں دکھایا گیا ہے کہ کس طرح وہ بہادر بچہ گارڈز کو خودکش جیکٹ کے بارے میں بتاتا ہے اور ایک افسر اس کے جسم سے جیکٹ کو الگ کرتا ہے جبکہ اردگرد کئی لوگ خوف کے عالم میں یہ منظر دیکھ رہے ہیں۔
نیویارک ٹائمز کے مطابق اسید بارہو کا تعلق شام کے شہر منبیج سے ہے اور وہ اسلام کی خدمت کے پیش نظر داعش میں شامل ہوا۔ اسے دوران تربیت یہ بتایا گیا کہ اگر اگر وہ نہیں لڑے گا تو مخالف گروہ کے لوگ اس کے والدین کو قتل کردیں گے اور یہ کہ وہ کافروں کے خلاف جنگ کر رہا ہے۔اس کا کہنا ہے کہ جب وہ داعش میں شامل ہوا تو اسے دو آپشنز دی گئیں کہ وہ جنگجو بن جائے یا پھر خود کش بمبار لیکن اس نے خود کش بمبار بننے کو ترجیح دی کیونکہ اگر وہ جنگجو بن کر ہتھیار ڈالتا تو وہ سیکیورٹی فورسز کی گولی سے مارا جا سکتا تھا لہذا اس نے خودکش بمبار بننے کا سوچا کیونکہ اس طرح اس کے بچنے کے مواقع زیادہ تھے۔وہ داعش کے ایک مرکز سے دوسرے میں منتقل ہوتا ہوا بالاآخر اپنے ٹارگٹ پر پہنچا جہاں اس نے گرفتاری دے دی۔ خیال ظاہر کیا جارہا ہے کہ وہ اس وقت عراق میں خفیہ اداروں کی تحویل میں ہے۔اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
�ں جوائنٹ کاپوریشن کمیٹی کی تیاری بارے وفاقی وزیر منصوبہ کی زیرصدارت اجلاس ،منعقد،تمام وزارتوں کو اپنا ..
شنگھائی الیکٹرک گروپ پاکستان میں توانائی بحران کو ختم کرنے کیلئے کوشاں
وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر برائے صحت، ڈاکٹر ملک مختار احمد بھرتھ کا وفاقی صحت سہولت پروگرام کے ڈیٹا سینٹر ..
محنت، لگن اور قابلیت کی اعلی مثال- کیڈٹ کمل ناتھ شرما، قائد کے فرمان پر اقلیتوں کو آگے بڑھتنے کے مواقع ..
قومی اسمبلی اجلاس :ریاض فتیانہ نے 165سابقہ ارکان پارلیمنٹ و صوبائی اسمبلی ممبران کے ناموں پر سفری پابندیاں ..
پنجاب میں گنے کے کاشتکاروں کی اربوں روپے کی ادائیگیوں کا معاملہ قومی اسمبلی میں پہنچ گیا
قومی اسمبلی اجلاس،بلوچستان میں گیس کے اضافی بلز ، سرچارجز پر توجہ دلائو نوٹس پر وزارت پٹرولیم سیکرٹری ..
تمام سیاسی جماعتوں کو مل بیٹھ کر اس ایوان کے تقدس کیلئے اقدامات اٹھانے ہونگے،سینیٹرشیری رحمن
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخابات میں پنجاب اسمبلی کے 10 حلقوں سے کامیاب امیدواروں کے نوٹیفکیشن جاری کردیئے
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی ..
یوٹیلیٹی سٹورز پر عام مارکیٹ سے کونسی اشیائ ضروریہ مہنگی، تفصیلات سامنے آگئی
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
-
ہم مذاکرات صرف فوج، آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کے ساتھ کریں گے
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے خط پر فل کورٹ کی تشکیل سے گریز،عدالتی امور میں انٹیلیجنس ایجنسیوں کی مداخلت کے حوالے سے چیف جسٹس آف پاکستان کا بیان
-
پاکستان کی ترقی کے سفر میں رخنہ ڈالنے والوں کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی
-
کراچی: سابق شوہر نے بیوی کوچھریوں کے وار کرکے قتل کردیا
-
آئین میں کہاں لکھا ہے کابینہ قانون سے بالاترہے۔ چیف جسٹس
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
اوپن یونیورسٹی نے داخلوں کی تاریخ میں 15مئی تک توسیع کردی
-
ریاستہائے متحدہ امریکہ اورپاکستان کے درمیان ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ (ٹی آئی ایف ای) کا بین المذاکرہ اجلاس
-
مارگلہ کی خوبصورت پگڈنڈیوں کو محفوظ بنانے کے لیے مارگلہ ٹریل پٹرول کا آغاز کر رہے ہیں ، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا ٹویٹ
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب