تمام سیاسی جماعتوں کو مل بیٹھ کر اس ایوان کے تقدس کیلئے اقدامات اٹھانے ہونگے،سینیٹرشیری رحمن

جمعہ 26 اپریل 2024 22:34

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 اپریل2024ء) سینیٹر شیری رحمن نے ایوان بالا میں بات کرتے ہوئے کہاکہ تمام سیاسی جماعتوں کو مل بیٹھ کر اس ایوان کے تقدس کیلئے اقدامات اٹھانے ہونگے۔

(جاری ہے)

جمعہ کے روز ایوان بالا میں بات کرتے ہوئے سینیٹر شیری رحمن نے کہاکہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ قربانیاں دی ہیں مگر کبھی ملک کے وقار پر سمجھوتہ نہیں کیا انہوںنے کہاکہ پیپلز پارٹی کی تاریخ قربانیوں سے بھری ہے مگر کبھی ریاست پر حملہ اور نہیں ہوئے انہوںنے کہاکہ صدر مملکت اور آپ چیرمین سینیٹ نے سالوں قید و بند کی صعوبتیں برداشت کیں مگر کبھی کسی ادارے پر حملہ نہیں ہوئے انہوںنے کہاکہ شروعات اس طرح کرنا چاہتے ہیں کہ تلخیاں ختم ہوں اگر ہم نے نئے صفحے کی بنیاد رکھنی ہے تو ایک دوسرے کو عزت دینی ہوگی اور اس کیلئے پارلیمان سب سے بہتر جگہ ہے اس پارلیمنٹ میں بیٹھ کر ہم ملک کا مستقبل سنبھال سکتے ہیں انہوںنے کہاکہ اس وقت ملک مشکلات کا شکار ہے جب تک ہم اپنے پیروں پر کھڑے نہیں ہونگے اس وقت تک ملک ترقی نہیں کرسکتا ہے انہوںنے کہاکہ ہم خود اپنے ملک کی مشکلات کا شکار ہیں اپوزیشن کو اپنا رویہ بدلنہ ہوگااور چور ڈاکو کی روایت کو ختم کرنا ہوگاانہوںنے کہاکہ سابق چیرمین رضا ربانی کے دور میں پورے ایوان کی کمیٹی بنی تھی اسی طرح کی کمیٹی دوبارہ بنانی ہوگی تاکہ اس ایوان میں ماہرین بھی اپنی خیالات کا اظہار کر سکیں انہوںنے کہاکہ اس وقت سب کے پاس ملک کو سنبھالا دینے کا ایک موقع ہے اور ہمیں اس موقع کو جانے نہیں دینا چاہیے انہوں نے کہاکہ اس ملک میں کوئی بھی الیکشن درست نہیں ہوا ہے اس سے پہلے بھی انتخابات میں دھاندلی ہوتی رہی اور ہم نے 50حلقوں میں انتخابات کو چیلنج دیا ہے اسی طرح سب کو انتخابی ٹریبونلز سے رابطہ کرنا چاہیے انہوں نے کہاکہ صرف بیانیہ بنانے سے ملک نہیں چل سکتے ہیں اگر ہم ایک دوسرے کو نیچا دکھاتے رہے تو اس سے ملک آگے کی سمت نہیں جاسکتا ہے انہوں نے کہاکہ اس ایوان میں بہت غصہ اور غم ہے تاہم ہر چیز کا ایک طریقہ ہوتا ہے اور اس کو نکالنے کیلئے ہمیں صدر آصف زرداری کے نقش قدم پر چلنا ہوگا انہوںنے کہاکہ آپ کو حق کوئی بھی نہیں دیتا ہے ہمارے پاس اپنا حق لینے کیلئے راستے موجود ہیں انہوں نے کہاکہ صدر پاکستان نے اپنے خطاب میں کہا تھا کہ تمام سیاسی جماعتوں کو مل کر ملک کی ترقی کیلئے سوچنا چاہیے انہوں نے کہاکہ اس پارلیمان کو اپنی طاقت بنائیں۔

۔۔۔۔۔اعجاز خان

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں