آئندہ انتخابات میںمیرٹ پر ٹکٹوں کی تقسیم پارلیمانی بورڈ اور قیادت کیلئے ایک بڑاامتحان ہے‘محمد طاہر کھوکھر

ماضی قریب میں کراچی ، پنجاب اور خیبرپختونخواہ کے ضمنی انتخابات میں اپوزیشن کی کامیابی کی اصل وجہ ہی غلط فیصلے تھے

جمعرات 6 مئی 2021 14:26

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 مئی2021ء) تحریک انصاف آزادکشمیرکے مرکزی رہنما ، سابق وزیر سیاحت و ٹرانسپورٹ محمدطاہرکھوکھر نے کہا ہے کہ آئندہ انتخابات میںمیرٹ پر ٹکٹوں کی تقسیم پارلیمانی بورڈ اور قیادت کیلئے ایک بڑاامتحان ہے ۔ ٹکٹوںکے اجراء میں غلطیاں ، غیرمعروف اورناتجربہ کارلوگوں کو ٹکٹ اجرا کرنے کی صورت میں پارٹی کو ناقابل تلافی نقصان ہونے کاخدشہ ہے اور اس کے ملکی سیاست کے علاوہ آئندہ قومی انتخابات میں بھی منفی اثرات مرتب ہوںگے۔

ان خیالات کااظہار انہوںنے یہاں پارٹی کارکنوں کے مختلف وفود سے ملاقات کے بعد اپنے ایک بیان میں کیا۔طاہرکھوکھرنے کہاکہ پارٹی ٹکٹوںکے حوالے سے ایسے کچھ افراد جن کا سیاست سے کچھ لینا دینانہیں ہے اور نہ ہی وہ تحریک انصاف کاحصہ ہیں کی جانب سے ٹکٹ اجراء کے وعوں سے ایک جانب پارٹی ڈسپلن مجروع ہو رہا ہے اور دوسری جانب عوام اور کارکن تذبذب کاشکارہیں اس صورت حال کافائدہ اٹھا کر اپوزیشن اپنی مضبوط امیدوار میدان میں اتار رہی ہے اور لوگوں کو بتایا جارہا ہے کہ جیت پکی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ ماضی قریب میں کراچی ، پنجاب اور خیبرپختونخواہ کے ضمنی انتخابات میں اپوزیشن کی کامیابی کی اصل وجہ ہی غلط فیصلے تھے ۔ ہمیں فخر ہے کہ ہمارے قائد عمران خان نے ضمنی انتخابات کے حوالے سے غلطیاں تسلیم کیں جس سے کارکنوں کو حوصلہ ملا۔انہوںنے کہاکہ آزادکشمیر آئندہ انتخابات انتہائی اہمیت کے حامل ہیں ۔اگر ضمنی انتخابات جیسی غلطیاںدہرائی گئیں عوامی حمایت کے باوجود نتائج پارٹی کے خلاف ہو سکتے ہیں۔

ایساہونے کی صورت میں اپوزیشن کے بیانیہ کو تقویت ملے گی اور اپوزیشن ملک بھرپروپیگنڈاکرتے ہوئے اپنے بیانیہ کی کامیابی کا جشن منائے گی ۔جب کہ آئندہ قومی انتخابات میں بھی منفی نتائج مرتب ہوسکتے ہیں۔ طاہرکھوکھر نے وزیراعظم پاکستان چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے مطالبہ کیا کہ وہ آزادکشمیراور مہاجرین کے تمام حلقوں میںٹکٹوں کے اجراء کاخود جائیزہ لیں اور عوامی خواہشات، امنگوں اور زمینی حقائق کو مد نظر رکھ ٹکٹوںکے فیصلے کئے جائیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں