تھانہ شمس کالونی کی کاروائی ، پشاور سے اسلام آباد اور پنجاب چرس سپلائی کرنے والے ملزمہ اور ملزم گرفتار

ہفتہ 7 دسمبر 2019 15:11

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 دسمبر2019ء) تھانہ شمس کالونی نے پشاور سے اسلام آباد اور پنجاب چرس سپلائی کرنے والوں کے خلاف کارروائی عمل میں لاتے ہوئے دوران چیکنگ منشیات سپلائی کرنے والی ایک ملزمہ اور ایک ملزم کو گرفتار کرلیا۔ پولیس ترجمان کے مطابق دونوں کے قبضہ سے 2540 گرام چرس برآمد کرلی گئی ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق ایس پی آئی نائن زون زبیر احمد شیخ کی ہدایت پر ایس ایچ او نے ٹیم کے ہمراہ کارروائی کے دوران ملزمہ عائشہ کے قبضہ سی1240 گرام جبکہ ملزم ندیم بٹ سے 1300گرام چراس برآمد کی ہے۔

ملزم و ملزمہ چرس پشاور سے اسلام آباد اور پنجاب کے مختلف اضلاع میں سپلائی کا کام کرتے ہیں۔ دونوں کے خلاف تھانہ شمس کالونی میں الگ الگ مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔ آئی جی اسلام آباد اور ڈی آئی جی آپریشنز نے پولیس ٹیم کی کارکردگی کو سراہا ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں