پاکستان انسانی حقوق کے حوالے سے قومی و بین الا قوامی سطح پر اپنی ذمہ داریاں پوری کررہا ہے، وزیراعظم

فلسطینیوں، کشمیریوں اور روہنگیا مسلمانوں کے بنیادی انسانی حقوق کی مسلسل خلاف ورزیوں سے عالمی برادری کے ضمیر میں سوالات پیدا ہوتے ہیں،انسانی حقوق کے تحفظ اوراقدار کے فروغ کے لئے کوشاں ہیں،انسانی حقوق کا تحفظ یقینی بنانے کے لئے ہر ممکن کوشش کی گئی، وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا انسانی حقوق کے عالمی دن پر پیغام

اتوار 10 دسمبر 2017 11:50

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 دسمبر2017ء) وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پاکستان انسانی حقوق کے حوالے سے قومی و بین الا قوامی سطح پر اپنی ذمہ داریاں پوری کررہا ہے، انسانی حقوق کے تحفظ اورانسانی اقدار کے فروغ کے لئے کوشاں ہیں،انسانی حقوق کا تحفظ یقینی بنانے کے لئے ہر ممکن کوشش کی گئی۔انسانی حقوق کے عالمی دن پر وزیراعظم شاہدخاقان عباسی نے اپنے پیغام میں بنیادی حقوق، تمام انسانوں کیلئے برابری، پر امن بقائے باہمی اور کسی قسم کے امتیازی سلوک کے خلاف تحفظ یقینی بنانے کیلئے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا۔

وزیراعظم نے کہا ہمیں یہ بھی سمجھنا چاہیے کہ فلسطینیوں، کشمیریوں اور روہنگیا مسلمانوں کے بنیادی انسانی حقوق کی مسلسل خلاف ورزیوں سے عالمی برادری کے ضمیر میں سوالات پیدا ہوتے ہیں۔

(جاری ہے)

شاہدخاقان عباسی نے دنیا میں ایسے منصفانہ نظام کے قیام پر زور دیا جہاں تمام برادریوں اور قومتیوں سے تعلق رکھنے والے افراد کیلئے یکساں مواقع فراہم ہوں اور انہیں بلا امتیاز برابری کے حقوق حاصل ہوں۔

انہوں نے کہا اقوام متحدہ کے یورنیورسل ڈیکلریشن 1948 میں انسانی حقوق کو تحفظ دیا گیا اور انسانی حقوق کا تحفظ یقینی بنانے کے لئے ہر ممکن کوشش کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ انسانی حقوق کے تحفظ اور انسانی اقدار کے فروغ کے لئے کوشاں ہیں، پاکستان انسانی حقوق کے حوالے سے قومی و بین الا قوامی سطح پر اپنی ذمہ داریاں پوری کررہا ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ حکومت پاکستان نے قانونی اصلاحات سمیت انسانی حقوق کے حوالے سے کئی اقدامات کیے، یہ اسلام ہی ہے جس نے سب سے پہلے معاشرے کے لئے انسانی حقوق کا تعین کیا اسی لئے ہم تمام انسانوں کے بلا تفریق پر امن اور برابری کی سطح پر انسانی حقوق کے حامی ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں