معیشت پر سیاست نہیں ہونی چاہیے‘ اس سلسلے میں تمام جماعتوں کے مابین میثاق معیشت کی ضرورت ہے‘
آئندہ مالی سال کے لئے بجٹ تمام شراکت داروں کی مشاورت سے تیار کیا جارہا ہے‘ میکرو اکنامک کو مضبوط بنیادوں پر قائم رکھتے ہوئے آگے بڑھایا جائے گا وزیر مملکت برائے خزانہ رانا محمد افضل کا پری بجٹ سیمینار سے خطاب
منگل 3 اپریل 2018 18:57
(جاری ہے)
وزیر مملکت نے کہا کہ پالیسی فیصلوں کے بارے میں آج بھی سوال کیا جاتا ہے کہ یہ پہلے کیوں نہیں کئے گئے۔
انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں تاجر تنظیموں کو ساتھ لے کر آگے چل رہے ہیں۔ وزیر مملکت نے کہا کہ ٹیکس گزاروں کو حکومت پر اعتماد ہونا چاہیے۔ ملک کو چلانے کی ضروریات کیسے پوری کی جاسکتی ہیں۔ یہ بات درست ہے کہ کچھ سیکٹرز پر زیادہ ٹیکس کا بوجھ ہے اور کچھ شعبے اپنا حصہ نہیں ڈال رہے۔ اس سلسلے میں ہمیں ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔ ٹیکس چوری کو روکنے کے لئے سب کو اپنے آس پاس کے لوگوں کے بارے میں معلومات دینی چاہئیں۔ ایف بی آر کا کردار بھی اپنی جگہ بہت اہم ہے۔ رانا افضل نے کہا کہ ٹیکس سسٹم میں بتدریج بہتری لائی ہے‘ ٹیکس محصولات میں نمایاں اضافہ ہوا ہے لیکن یہ کافی نہیں ہے۔ ٹیکس کی جی ڈی پی میں شرح دیگر ممالک کی نسبت کم ہے جس میں بہتری کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پانچ سالوں میں میکرو اکنامک کی مضبوط بنیاد قائم کی ہے جسے مزید آگے بڑھانے کی ضرورت ہے۔ جی ڈی پی کی شرح پانچ فیصد سے بڑھ گئی ہے۔ اگر اسی طرح کی کارکردگی جاری رہے تو غربت جیسے مسائل حل کرنے کی پوزیشن میں آجائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں میثاق معیشت کی ضرورت ہے۔ اس مسئلے پر سیاست نہیں ہونی چاہیے۔ سب شراکت داروں کو اس حوالے سے ذمہ دارانہ کردار ادا کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ زیادہ قرضوں کے حوالے سے حقائق کو درست طور پر پیش نہیں کیا جاتا۔ ہم نے معیشت کی بحالی کے لئے اقدامات کئے ہیں۔ بڑے پیمانے پر جو سرمایہ کاری کی گئی ہے اس کے ثمرات سامنے آنا شروع ہوں گے تو اس سے معیشت کو فروغ ملے گا۔ رانا افضل نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ نئی حکومت کو کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے اس کے لئے انتظام کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سرمایہ کاری کی ضرورت کے لئے قرضے لینا کوئی برائی نہیں کیونکہ مناسب انتظام سے دیرپا پیداواری منصوبوں پر خرچ کرنے سے یہ قرضے مفید ثابت ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم سب کو آنے والی حکومت پر بھی زور دینا چاہیے کہ معیشت کو سیاست سے الگ رکھا جائے۔ یہی طریقہ ہے جس سے ملک کو آگے بڑھایا جاسکتا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ موجودہ حکومت کی جانب سے قائم کردہ بنیاد پر ملکی معیشت مستقبل میں مزید بہتری کی جانب گامزن ہوگی۔متعلقہ عنوان :
اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
عمران خان نے2 ججوں کی یقین دہانی پر اپنا دھرنا ختم کیا،فیصل واوڈا کا انکشاف
صحت مند پاکستان کے کے لیے وزیر اعظم کی خصوصی ہدایت پر شب و روز کام کر رہے ہیں، ڈاکٹر ملک مختار احمد بھرتھ
اجتماعی کاوشوں سے معاشی صورتحال بہترہورہی ہے،وزیراعظم شہباز شریف
معروف ادیب افسانہ نگاراے حمید کی برسی 29 اپریل کو منائی جائے گی
مزاحیہ اداکارمنورظریف کی برسی29 اپریل کو منائی جائیگی
پاکستان خطے میں ہمارااہم شراکت دار ہے ،تعاون مزید مضبوط کرینگے ،امریکہ
وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس شروع
بس ڈرائیوروں کےلیے یکساں یونیفارم کا قانون نافذ کر دیا گیا ہے، سعودی ٹرانسپورٹ جنرل اتھارٹی
پاکستان اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچواں اور آخری ٹی20 میچ ہفتہ کو قذافی سٹیڈیم لاہورمیں ..
قانون کے پیشہ کی فلاح و بہبود اور ترقی اولین ترجیح ہے ، اعظم نذیر تارڑ
کیسز میں تاخیر کو کم کرنے، شفافیت کو بڑھانے، عدالتی عمل کو تیز کرنے میں ٹیکنالوجی سے استفادہ ضروری ہے،نیشنل ..
علامہ اقبال نے امت مسلمہ کو فکر، امید کی نئی جہت دی،وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
سپریم کورٹ کو سب نے مذاق بنایا ہوا ہے،چیف جسٹس کے سماعت کے دوران ریمارکس
-
برائلرگوشت اورفارمی انڈوں کے نرخ
-
وزیر اعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہے‘ سعد رفیق
-
لاہور ہائیکورٹ نے فواد چوہدری کو مزید7روز تک گرفتار کرنے سے روک دیا
-
شکار پور ، قبائلی تنازعے پر مسلح افراد کی فائرنگ سے 2خواتین سمیت3افراد جاں بحق
-
یہ تاثر غلط ہے کہ نواز شریف کا وزیراعظم بننے کا راستہ شہباز نے روکا ،سینیٹر عرفان صدیقی
-
پاکستان خطے میں ہمارااہم شراکت دار ہے ،تعاون مزید مضبوط کرینگے ،امریکہ
-
قانون نافذ کرنے والے اداروں کی یونیفارم پہننا خلافِ قانون ہے،بیرسٹر سیف
-
مریم نواز کا پولیس یونیفارم پہننا معاملہ،اندراج مقدمہ کی درخواست پر پولیس سے جواب طلب
-
گھیراوٴ جلاوٴ اور مار دھاڑ کی گندی سیاست نہیں چل سکتی ہے، سعدرفیق
-
سٹاک مارکیٹ کی تیزی معاشی استحکام کی علامت ہیں،محمد اورنگزیب
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا