پاکستان پیپلز پارٹی کی اے این پی کے مرکزی رہنما دائود خان اچکزئی پر حملے کی شدید مذمت

پیر 16 جولائی 2018 23:58

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جولائی2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی نے اے این پی کے مرکزی رہنما دائود خان اچکزئی پر حملے کی شدید مذمت کی ہے۔

(جاری ہے)

پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل سید نیئر حسین بخاری نے کہا ہے کہ سیاسی جماعتوں کے قائدین پر حملوں سے عام انتخابات کے بارے میں بے یقینی کی کیفیت پیدا ہو رہی ہے۔ اس حوالہ سے نگران حکومتیں سیاسی رہنمائوں کو مکمل تحفظ فراہم کریں، سیکورٹی کی صورتحال کو کنٹرول کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔ نیئر بخاری نے دائود خان اچکزئی سے فون پر رابطہ کرکے ان کی خیریت دریافت کی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں