سی ڈی اے مزدور یونین کے قائد چوہدری محمد یسٰین و عہدیدران کی انجمن تاجران جی 9 مرکز کے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد

جمعہ 17 اگست 2018 18:20

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اگست2018ء) سی ڈی اے مزدور یونین کے قائد چوہدری محمد یسٰین،یوسی چیئرمینز راجہ وحید الحسن، سردار مہتاب خان و دیگر عہدیدران نے کراچی کمپنی G-9مرکز کا دورہ کیا اور انجمن تاجران G-9 مرکز کے نومنتخب صدرراجہ جاوید اقبال،جنرل سیکرٹری اول خان خلیل،چیئرمین محمد راج عباسی ودیگر عہدیداران کو الیکشن میں شاندار کامیابی حاصل کرنے پرمبارکباد دی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انھوں نے کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ انجمن تاجرانG-9مرکز کے نومنتخب عہدیداران آئندہ بھیG-9کراچی کمپنی کے تاجروں کی بہتری کیلئے اپنی جدوجہد اور کاوشوں کو جاری رکھیں گے اور سی ڈی اے مزدور یونین ہمیشہ کی طرح ان کی اخلاقی حمایت اور تائید جاری رکھے گی،انجمن تاجران G-9مرکز نومنتخب صدرراجہ جاوید اقبال،جنرل سیکرٹری اول خان خلیل،چیئرمین محمد راج عباسی نے اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے سی ڈی اے مزدور یونین کے قائد چوہدری محمد یسین اور انکی ٹیم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ماضی کی طرح اس الیکشن میں بھی ہماری کامیابی تاجر برادری کا ہم پر مکمل اعتماد کا اظہار ہے ،انشاء اللہ آئندہ بھی پہلے سے بہتر انداز میں کراچی کمپنی مرکز کے تاجروں کی خدمت کریں گے ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں