سید ذولفقار عباس بخاری وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز اینڈ ہیومن ریسورس ڈویلپمنٹ مقرر

منگل 18 ستمبر 2018 18:19

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 ستمبر2018ء) وزیراعظم عمران خان نے سید ذولفقار عباس بخاری کو معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز اینڈ ہیومن ریسورس ڈویلپمنٹ مقرر کر دیا ہے ،ان کا عہدہ وزیر مملکت کے برابر ہوگا ۔

(جاری ہے)

کابینہ ڈویژن سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق وزیراعظم نے منگل کو سید ذوالفقار عباس بخاری کی تقرری بطور معاون خصوصی کر دی ہے ،وہ وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز اینڈ ہیومن ریسورس ڈویلپمنٹ ہونگے ۔ان کی بطور معاون خصوصی تقرری 14ستمبر 2018سے تصور ہوگی ۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں