وفاقی دارالحکومت کی ضلعی انتظامیہ نے غیر قانونی ٹیوب ویلوں کے خلاف مہم کا آغاز کر دیا

پیر 24 ستمبر 2018 23:36

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 ستمبر2018ء) وفاقی دارالحکومت کی ضلعی انتظامیہ نے غیر قانونی ٹیوب ویلوں کے خلاف مہم کا آغاز کر دیا۔ پیر کو ایک کارروائی کے دوران دو غیر قانونی ٹیوب ویل سربمہر کر دیئے گئے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر پوٹھوہار نشاء اشتیاق نے پوٹھوہار سب ڈویژن کے پولیس سٹیشن نون کے علاقہ میں دو غیر قانونی ٹیوب ویل سربمہر کر دیئے۔ ضلعی انتظامیہ کے ذرائع نے بتایا کہ غیر قانونی طور پر نصب ان ٹیوب ویلوں کو پانی ٹینکرز کی غیر قانونی بھرائی کیلئے استعمال کیا جا رہا تھا جس کے گردونواح میں زیر زمین پانی کی سطح تیزی سے گر رہی تھی۔ غیر قانونی ٹیوب ویلوں کے خلاف یہ مہم جاری رہے گی۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں