اسلام آباد پولیس میں اعلی سطح پر تقرریاں و تبادلے کر دیئے گئے

منگل 25 ستمبر 2018 16:23

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 ستمبر2018ء) اسلام آباد پولیس میں اعلی سطح پر تقرریاں و تبادلے کر دیئے گئے۔ ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق منگل کو تین ایس پیز کو۔

(جاری ہے)

تبدیل کر دیا گیا اور اس حوالے سے چیف کمشنر اسلام آباد باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا جس کے مطابق ایس پی کیپٹن ریٹائرڈ سید ذیشان کو صدر زون سے سی پی او، ایس پی محمد عمر خان کو سکیورٹی ڈویڑن سے ایس پی صدر تعینات کر دیا گیا جبکہ سید حسن رضا کو ڈی پی ڈی کا ایڈیشنل چارج دے دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں