وفا قی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائیاں

سرقہ بالجبر ، نقب زنی ، سر قہ کار و مو ٹر سائیکل چوری کی وارداتو ں میں ملو ث 193گینگز کے 527ملزمان گرفتار

منگل 16 اکتوبر 2018 20:11

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اکتوبر2018ء) وفا قی پولیس نے ڈکیتی ، سرقہ بالجبر ، نقب زنی ، سر قہ کار و مو ٹر سائیکل چوری کی وارداتو ں میں ملو ث 193گینگز کے 527ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ پولیس نے 933مقدمات کے چالا ن مجا ز عدالتو ں میں جمع کر واتے ہوئے 18اندھے قتل کے مقدما ت کو ٹر یس کرکے ان میں ملوث 36ملزمان کو بھی گرفتار کیا ہے ۔

(جاری ہے)

پولیس ترجمان کے مطا بق وفا قی پولیس نے رواں سال کے دوران جر ائم پیشہ عناصر کے خلاف کر یک ڈائون کرتے ہوئے 193گینگز کے 527ملزمان کو گرفتار کیا ہے ، پولیس نے ڈکیتی اور سر قہ با لجبر کے 81مقدما ت میں 231ملزمان کو گرفتار کیا ہے اور 295مقدما ت کے چالا ن مجا ز عدالتو ں کو بھجو ائے ، اسی طر ح نقب زنی اور چوری کے مقدما ت میں ملوث 80گینگز کے 216ملزمان کو گرفتار کر کے 369مقدما ت چالا ن کیے ، مزید بر آں سر قہ کا ر کے 15 گینگز کے 43ملزمان کو گرفتار کیا گیا اور 142مقدما ت چالا ن کئے گئے ، سر قہ مو ٹر سائیکل کے 17گینگز کے 43ملزمان کو گرفتار کئے ، 127مقدما ت چالان کیے ،اس طر ح کل 193گینگز کے 527ملزمان کو گرفتار کیا گیا ، پولیس نے اسی عر صہ کے دوران اندھے قتل کے 18مقدما ت کو ٹر یس کرکے 36ملزمان کی گرفتار ی عمل لا ئی اور 18مقدما ت کاچالا ن کیا ہے۔

۔۔۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں