بجلی صارفین کے لیے بری خبر، بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کے لیے درخواست پیش

بجلی قیمتوں میں 44 پیسے فی یونٹ اضافہ کئے جانے کا امکان

بدھ 17 اکتوبر 2018 20:40

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اکتوبر2018ء) بجلی صارفین کے لیے بری خبر، بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کے لیے درخواست پیش کردی ہے بجلی کی قیمتوں میں 44 پیسے فی یونٹ اضافہ کئے جانے کا امکان ہے ذرائع کے مطابق سی پی پی اے کی بجلی کے نرخوں میں 44 پیسے فی یونٹ کا اضافہ کرنے کا فیصلہ۔

(جاری ہے)

اضافے کی درخواست ستمبر 2018 کے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ہے نیپرا بجلی کی قیمتوں مں اضافے کی درخواست پر 24 اکتوبر کو سماعت کرے گا۔ اضافے کی صورت میں بجلی صارفین پر اربوں روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔شاہد عباس

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں