ای او بی آئی کرپشن کیس،ای او بی آئی کی جائیدادوں سے متعلق زیر سماعت مقدمات کی تفصیلات ،

خور برد میںملوث ہونے کے باوجود ضمانت حاصل کرنے والے ملزمان کی فہرستیں اور ای اوبی آئی کے بارے میںاکاونٹنٹ جنرل کی حالیہ آ ڈٹ رپورٹ عدالت کوپیش کی جائے ،سپریم کورٹ

بدھ 17 اکتوبر 2018 23:42

ای او بی آئی کرپشن کیس،ای او بی آئی کی جائیدادوں سے متعلق زیر سماعت مقدمات کی تفصیلات ،
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2018ء) سپریم کورٹ نے ای او بی آئی کرپشن کیس میں آئندہ سماعت پر سیکرٹری اوورسیز اینڈ ہیومن ریسورس کو طلب کر تے ہوئے مزید سماعت تین ہفتوں کیلئے ملتوی کردی ہے اورہدایت کی ہے کہ عدالت کوای او بی آئی کی جائیدادوں سے متعلق زیر سماعت مقدمات کی تفصیلات ،خور برد میںملوث ہونے کے باوجود ضمانت حاصل کرنے والے ملزمان کی فہرستیں اور ای اوبی آئی کے بارے میںاکاونٹنٹ جنرل کی حالیہ آ ڈٹ رپورٹ عدالت کوپیش کی جائے ، بدھ کو جسٹس عظمت سعید کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی، ا س موقع پر عدالت نے کہا کہ اگر پراپرٹی مالکان جواب نہیں دینا چاہتے تو عدالت کے پاس یہ کیس نیب کو بھجوانے کے علاؤہ کوئی راستہ نہیں، جسٹس عظمت سعید نے استفسار کیا کہ ای اوبی آئی عدالت کو بتا دے کہ اس نے اپنی جائیدادیں رکھنی ہیں یا نہیں، عدالت نے جتنا موقع دینا تھا وہ د ے دیا،جن ملزمان کو ضمانتیں دیں گئیں ان کی فہرستیں عدالت کو پیش کی جائے کیونکہ ہمیں پراپرٹی مالکان کا موجودہ رویہ قابل قبول نہیں، عدالت نے مزید کہا کہ یہ کیس تین حکومتوں سے چلتاآ رہا ہے اور ختم ہونے کانام نہیں لے رہا، اس معاملے میںساری حکومتوں نے ایک جیسا رویہ اپنائے رکھا ، فاضل عدالت نے کہاکہ ہم جانتے ہیں کہ موجودہ حکومت کو مالی مشکلات درپیش ہیں، لیکن اس معاملے کوبھی توکسی کنارے لگنا ہے، ہم نے چپ کر کے ایک سائیڈ پر نہیں بیٹھنا، عدالت کوڈپٹی اٹارنی نے بتایا کہ جائیدادوں کی خریداری سے متعلق مقدمات کا ٹرائل چل رہا ہے، ای او بی آئی کا معاملہ مشترکہ مفادات کونسل میں 24 ستمبر کو زیر بحث آچکا ہے۔

(جاری ہے)

جس نے ایک کمیٹی تشکیل دے کراس سے ایک ماہ میں رپورٹ طلب کر لی ہے اس لئے استدعا ہے کہ کمیٹی کی رپورٹ آ نے تک ہمیں مہلت دی جائے ۔ جس پرعدالت نے مزیدسماعت تین ہفتوں کیلئے ملتوی کر دی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں