خیبرپختونخوا حکومت قبائلی اضلاع میں 100 ارب کا خصوصی فنڈ خرچ، صوبہ میں 40 ہزار نوجوانوں کو بلاسود قرضے فراہم کرے گی

پیر 22 اکتوبر 2018 14:32

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اکتوبر2018ء) خیبر پختونخوا کی حکومت قبائلی اضلاع میں 100 ارب کاخصوصی فنڈ خرچ کرے گی جبکہ صوبہ میں 40ہزار نوجوانوں کو بلاسود قرضے فراہم کرے گی۔

(جاری ہے)

خیبر پختونخوا کی حکومت کے ذرائع کے مطابق صوبہ خیبر پختونخوا کی حکومت قبائلی اضلاع میں تعمیر نو و بحالی کے لئے خصوصی طورپر 100ارب کی خصوصی گرانٹ فراہم کرے گی۔ خصوصی گرانٹ کی فراہمی سے تعلیم، صحت اور توانائی کے منصوبے سمیت سڑکوں کی تعمیر پر خرچ کی جائے گی جبکہ صوبائی حکومت صوبہ میں بے روزگار نوجوانوں کو بلاسود قرضے فراہم کرے گی تاکہ صوبہ میں ہنر مند اور تعلیم یافتہ بے روزگار اپنا روزگار شروع کرسکیں۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں