سینیٹر کلثوم پروین کی زیر صدارت ایوان بالا ہائوس کمیٹی کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس
جمعہ 16 نومبر 2018 18:58
(جاری ہے)
معاملات میں شفافیت یقینی بنائی جائے۔
پسند نہ پسند کو اب ختم ہونا چاہئے۔ کسی کو قانون سے ہٹ کر کوئی رعایت نہ دی جائے، تمام انسان برابر ہیں، سب کو یکساں مواقع ملنے چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ صفائی پر نوے سے زائد لوگ مامور تھے مگر سوائے چند لوگوں کے کوئی نظر نہیں آتا، یہی حال لفٹوں والی سائیڈ پر ہے۔ کمیٹی کو لفٹ پر مامور عملے کی تفصیلات فراہم کی جائیں۔ ذیلی کمیٹی اجلاس میں پارلیمنٹ لاجز کے سامنے پارک کئے گئے موٹرسائیکلوں سے پٹرول چوری کرنے اور ہیلمٹ غائب ہونے پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔ کنوینیئر کمیٹی کلثوم پروین نے سی ڈی اے حکام کو ہدایت کی کہ پارلیمنٹ لاجز میں تعینات ڈی ایس پی کو اس حوالے سے خط لکھیں کہ لوگوں کی گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کا تحفظ فراہم کرنا ان کا فرض ہے۔ انہوں نے یہ سفارش بھی کی کہ صفائی ستھرائی کے کام پر معمور عملے کی مانیٹرنگ کے لئے دو سپروائزر تعینات کئے جائیں جو حکام بالا کو اس حوالے سے رپورٹ دے۔ ذیلی کمیٹی کو بتایا گیا کہ پارلیمنٹ لاجز میں دکانوں کے حوالے سے ٹی او آر بن چکے ہیں جو کمیٹی کو جلد فراہم کر دیئے جائیں گے۔ کمیٹی جائز لے کر اگر ترمیم چاہتی ہے تو کر لی جائے گی البتہ جلد سے جلد ٹینڈرنگ پراسیس شروع ہو جائے گا۔ جس پر سینیٹر کلثوم پروین اور ثمینہ سعید نے کہا کہ پارلیمنٹ لاجز میں فرنیچر، پردے اور دیگر سہولیات کو کافی عرصے سے تبدیل نہیں کیا گیا۔ سینیٹر کہدہ بابر نے بھی متعدد بار اس حوالے سے شکایات کی ہیں لاجز میں بہتر سہولیات میسر ہونا ہر پارلیمینٹیرین کا حق ہے۔ ذیلی کمیٹی نے یہ سفارش بھی کی کہ کسی بھی ملازم کو نوکری سے معطل نہ کیا جائے البتہ کام سختی سے لیا جائے۔ کنوینیئر کمیٹی نے کہا کہ لاجز میں نئے بلاک بنانے کے لئے 2012ء میں فنڈز فراہم کر دیئے گئے تھے۔ اس وقت ڈالر کی قیمت 60روپے تھی اب ڈالر 136روپے پر پہنچ چکا ہے مگر ابھی تک بلاک نہیں بن سکے۔ محمد رفیق نے کمیٹی کو بتایا کہ میرے حوالے سے جو الزامات لگائے گئے تھے سب بے بنیاد ہیں۔ میرا ٹینڈرنگ سے کوئی سروکار ہی نہیں ہے میرا کام فنانشل ایڈوائز کا ہے البتہ ٹینڈرنگ کے لئے جو کہا جاتا ہے اس کا جائزہ لے لیتے ہیں جس پر کنوینیئر کمیٹی نے ڈی جی سروسز کو معاملہ دیکھنے ہدایت کر دی۔ کمیٹی کے آج کے اجلاس میں سینیٹر ثمینہ سعید کے علاوہ ممبر انجینئرنگ سی ڈی اے، ڈی جی سروسز پارلیمنٹ لاجز سی ڈی اے و دیگر حکام نے شرکت کی۔اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
ترقی کی راہ میں رخنہ ڈالنے اور توجہ ہٹانے کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی،آرمی چیف
پنجاب اسمبلی کے حلقوں میں ضمنی انتخاب میں کامیاب امیدواروں کا نوٹیفکیشن جاری
سینیٹر شبلی فراز نے حکومت سے بات چیت کیلئے مشروط آمادگی ظاہر کر دی
بابر اعظم اور محمد رضوان اچھے کھلاڑی ہیں ،پوری ٹیم نہیں، محمد حفیظ
اڈیالہ جیل،قیدیوں کی سیاسی گفتگو پر پابندی کی شق کالعدم قرار دینے کی درخواست پر سماعت ملتوی
پنجاب میں رہنماؤں کے گھر چھاپے مارے جارہے ہیں، پولیس گردی ختم ہونی چاہیے، عمر ایوب
پرانی قومی شاہراہ کی مرمت کاکام دسمبر تک مکمل ہوگا، سکھرحیدرآباموٹرویترجیحی منصوبہ ہے،علیم خان
3 دن سے فلور مانگ رہا ہوں ،فلور نہیں دیا گیا ہے ، میجر ریٹائرڈ طاہر اقبال کا شکوہ
پارلیمنٹ کو سنجیدہ لیں، اسپیکر قومی اسمبلی کی وزارتوں اور ڈویژنز کو ہدایت
قومی اسمبلی کا اجلاس مقررہ وقت پر شروع ہو گا اس میں تاخیر نہیں ہو گی، سردار ایاز صادق
قومی معیشت کو نقصان پہنچانے والے عناصر کا احتساب ہو گا، وزیر اعظم
ہندوستان میں انتخابات کے حوالے سے آئی ایس ایس آئی کے زیر اہتمام سیشن کا انعقاد
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
ترقی کی راہ میں رخنہ ڈالنے اور توجہ ہٹانے کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی،آرمی چیف
-
ملک کو نوجوان نسل سے بڑی توقعات وابستہ ہیں،طالبات وخواتین مستقل مزاجی سے کام کریں گی تو قدم قدم پر کامیابی ان کا مقدر ہو گی،گورنر پنجاب
-
اہم کھلاڑی نہیں کھیلتے تو فرق پڑتا ہے، فخر زمان
-
بے سہارا بچوں نے بھی اسٹیڈیم میں پاک نیوزی لینڈ چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ دیکھا، محسن نقوی سے ملاقات
-
بابر اعظم اور محمد رضوان اچھے کھلاڑی ہیں ،پوری ٹیم نہیں، محمد حفیظ
-
پرانی قومی شاہراہ کی مرمت کاکام دسمبر تک مکمل ہوگا، سکھرحیدرآباموٹرویترجیحی منصوبہ ہے،علیم خان
-
پارلیمنٹ کو سنجیدہ لیں، اسپیکر قومی اسمبلی کی وزارتوں اور ڈویژنز کو ہدایت
-
قومی اسمبلی کا اجلاس مقررہ وقت پر شروع ہو گا اس میں تاخیر نہیں ہو گی، سردار ایاز صادق
-
قومی معیشت کو نقصان پہنچانے والے عناصر کا احتساب ہو گا، وزیر اعظم
-
الیکشن کمیشن، ضمنی انتخاب میں قومی اسمبلی کے اراکین کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری
-
وزیر داخلہ محسن نقوی نے 3ماہ میں اسلام آباد کے تھانوں کی صورتحال بہتر کرنے کا اعلان کر دیا
-
پنجاب میں سموگ کے خاتمے کیلئے انوائرنمنٹل پروٹیکشن اتھارٹی بنانے کا فیصلہ