بلوچستان کو فراہم کیے گئے اربوں روپے کی تحقیقات و احتساب کا مطالبہ جائز ہے،سینیٹر انوارالحق کاکڑ

ہفتہ 17 نومبر 2018 18:48

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 نومبر2018ء) بلوچستان عوامی پارٹی کے سینیٹر انوارالحق کاکڑ نے وزیر اطلاعات فواد حسین چوہدری کے مطالبے کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان کو فراہم کیے جانے والے اربوں روپے کی تحقیقات اور احتساب کا مطالبہ جائز ہے،اس سے مزید شفافیت آئے گی اور بلوچستان کے عوام کوان کا حق دلانے میں مدد ملے گی۔

(جاری ہے)

سینیٹر انوارالحق کاکڑ نے گزشتہ روز جاری ہونے والے اپنے بیان میں کہاکہ ہم شفافیت پر یقین رکھتے ہیں اور ماضی میں جو کچھ ہوا اس سے محرومیوں کا درد بڑھا،بلوچستان کو دیے گئے اربوں روپے کا آڈٹ ہونا چاہیے کیونکہ اس سے شفافیت آئے گی اور قوم کو حقائق کا بھی علم ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ ملکی نظام کو بہتر بنانے کے لیے شفافیت اولین شرط ہے۔ مالیاتی امور کو بہتر بنا کر ہی بہتر نظم ونسق کی طرف عملی پیشرفت ممکن ہے، یہ اقدام بلوچستان میں اچھی حکمرانی اور بہتر نظم ونسق کے خواب کی تعبیر کی جانب ایک عملی قدم ثابت ہوگا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں