طاہر داوڑ کے بھائی نے جے آئی ٹی ،ْمسترد کردی ،ْبین الاقوامی سطح پر تحقیقات کا مطالبہ

ہفتہ 17 نومبر 2018 21:36

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 نومبر2018ء) شہید سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس پی) طاہر خان داوڑ کے بھائی نے بہیمانہ قتل کی تحقیقات کیلئے قائم کی گئی 7 رکنی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کو مسترد کردیا۔گزشتہ روز اسلام اباد کے چیف کمشنر نے طاہر داوڑ کے قتل کی تحقیقات کیلئے ایس پی پولیس انویسٹی گیشن اسلام آباد کی سربراہی میں جے آئی ٹی تشکیل دی تھی۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق مقتول طاہر داوڑ کے بھائی احمدالدین داوڑ نے کہا کہ وہ پاکستان میں بننے والی جے آئی ٹی کو مسترد کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ میرے بھائی حساس شہر سے لاپتہ ہوئے اور ان کی لاش افغانستان میں ملی ،ْاس لیے اس کیس میں ایک ملک نہیں بلکہ دو ممالک ملوث ہیں۔انہوںنے کہاکہ جب دو ممالک کا معاملے سے تعلق ہو تو فیصلہ بھی عالمی سطح پر کیا جانا چاہیے اور کیس کی نوعیت کو نظر میں رکھتے ہوئے تحقیقات کے لیے بین الاقوامی جے آئی ٹی تشکیل دی جانی چاہیے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں