پاکستان سمیت دنیا بھر میں انسانی حقوق کا عالمی دن منایا گیا،

وزارت انسانی حقوق، ہیومن رائٹس کمیشن پاکستان اور مختلف تنظیموں کے اشتراک سے عوامی شعور بیدار کرنے کیلئے خصوصی واکس کا انعقاد

پیر 10 دسمبر 2018 17:07

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 دسمبر2018ء) پاکستان سمیت دنیا بھر میں انسانی حقوق کا عالمی دن پیر کو منایا گیا۔ اس موقع پر وزارت انسانی حقوق، ہیومن رائٹس کمیشن پاکستان، تحفظ حقوق انسانی ایسوسی ایشن پاکستان اور مختلف تنظیموں کے اشتراک سے انسانی حقوق کے بارے میں عوامی شعور بیدار کرنے کیلئے خصوصی واکس کا انقعاد کیا گیا جبکہ اس دن کے حوالے سے سیمینارز، کانفرنسز، ورکشاپس، مذاکروں، مباحثوں و دیگر تقریبات کا انعقاد کیا گیا جن کا مقصد انسانی حقوق کی پامالی کی روک تھام، عوام خصوصاً خواتین کو ان کے بنیادی انسانی حقوق کے بارے میں آگاہی، عوام میں ذمہ داری کا احساس پیدا کرنے اور قوانین کی خلاف ورزی روکنے با رے شعور فرا ہم کر نا ہے۔

انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی اور وزیراعظم عمران خان نے بھی پیغامات جاری کئے۔

(جاری ہے)

انسانی حقوق کے عالمی دن کے حوالے سے وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری نے اپنے پیغام میں کہا کہ انسانی حقوق بالخصوص خواتین،بچوں اور اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کے لئے جامع حکمت عملی کے تحت اقدامات کئے جارہے ہیں۔

اس موقع پر انہوں نے حکومت کے آئین پاکستان آور انسانی حقوق کے عالمی اعلامیہ کے مطابق انسانی حقوق کے تحفظ ،فروغ اور فراہمی سے متعلق اپنی زمہ داریوں کو پورا کرنے کے عزم کے اعادہ کا اظہار کرتے کرتے ہوئے کہا کہ انسانی حقوق کا عالمی دن انسانی حقوق سے متعلق عالمی اعلامیہ کی منظور ی کی یاددلاتاہے جس میں پہلی بار ہر انسان کیلئے بنیادی حقوق کے تحفظ اور فراہمی یقینی بنانے کاعزم کیا گیا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں