اسلام آباد ہائیکورٹ ،لاپتہ شہری کیس میں وزارت دفاع کے حکام کی تنخواہ کٹوتی کیخلاف انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کر دی

پیر 10 دسمبر 2018 23:24

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 دسمبر2018ء) اسلام آباد ہائیکورٹ کے ڈویژنل بینچ نے لاپتہ شہری کے کیس میں وزارت دفاع کے حکام کی تنخواہ کٹوتی کیخلاف انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کر دی ۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ اور میاں گل حسن اورنگزیب پر مشتمل ڈویژنل بینچ نے لاپتہ شہری عمر عبداللہ کیس میں وزارت دفاع کے سیکرٹری دفاع سمیت دیگر افسران پر 20، 20 لاکھ روپے جرمانے اور تنخواہ کٹوتی کا حکم چیلنج کرنے کی اپیل پر سماعت کی۔

(جاری ہے)

سنگل رکنی بینچ نے وزارت داخلہ و وزارت دفاع کے سیکریٹریز اور آئی جی اسلام آباد، جے آئی ٹی، ایس ایچ او اور تفتیشی افسر کی بھی آدھی تنخواہ کٹوتی اور 20 لاکھ روپے جرمانے کا حکم دیا تھا۔ وزارت دفاع کے وکیل دلائل دیتے ہوئے کہا کہ عدالت 19 نومبر کے فیصلے کو کالعدم قرار دے،درخواست گزار کا لاپتہ شخص کے حوالے سے کوئی کردار نہیں،لاپتہ شخص کی بازیابی کیلئے کوشش کی جو اب بھی جاری ہے۔اسسٹنٹ اٹارنی جنرل عبدالجبار نے کیس کی تیاری کیلئے وقت مانگ لیا،عدالت نے اسسٹنٹ اٹارنی عبدالجبار کی استدعا منظور کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں