کابینہ خصوصی اجلاس میں سیکرٹری خزانہ ،سیکرٹری سرمایہ کاری بورڈ اور سیکرٹری ایوی ایشن کی تیاری نہ ہونے پر سرزنش

منگل 11 دسمبر 2018 23:17

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 دسمبر2018ء) وزیر اعظم کی زیر صدارت پیر کے روز کابینہ کے خصوصی اجلاس میں سیکرٹری خزانہ ،سیکرٹری سرمایہ کاری بورڈ اور سیکرٹری ایوی ایشن کی تیاری نہ ہونے پر سرزنش کی گئی۔ذرائع کے مطابق سیکرٹری سرمایہ کاری بورڈ احمد نواز سکھیرا نے وزیراعظم کو کاروبار کے آسان معاملات کے حوالے سے بریفنگ دی ،لیکن وزیراعظم ان کی کارکردگی سے خوش نہیں تھے۔

وزیراعظم نے انہیں ہدایت کی کہ آپ 48 گھنٹوں میں دوبارہ تیاری کرکے بریفنگ دیں۔

(جاری ہے)

سیکرٹری سرمایہ کاری بورڈ کو حکومت نی1 مہینہ قبل ہی سیکرٹری تعینات کیا ہے۔سرمایہ کاری بورڈ کے چیئرمین ہارون خان بھی وزیراعظم کو ادارہ کی3ماہ کارکردگی بارے مطمئن نہ کرسکے۔ذرائع نے مزید بتایا کہ وزیرخزانہ نے مشکل حالات میں ملکی معیشت کو سنبھالنے کی بھرپور کوشش کی ہے مگر وزارت خزانہ کے افسران کو مزید محنت کرنے کی ضرورت ہے۔ذرائع کے مطابق وزیرخزانہ بھی سیکرٹری خزانہ عارف احمد خان کی کارکردگی سے خوش نہیں تھے۔دوسری جانب ذرائع کے مطابق سیکرٹری ایوی ایشن بھی وزیراعظم کو اپنے ادارہ کی بریفنگ سے مطمئن نہ کرپائی۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں