اسلام آباد پولیس کی آشیر آباد ، منشیات ، شراب فروش،ہیروئن فروشی ،قمار بازی،عصمت فروشی کا دھندہ کھلے عام جاری

منتھلیوں کی بدولت شہر اقتدار کے تھانہ آبپارہ کی حدود میں شراب ،ہیروئن،چرس فرشی کے 24سے زائداڈے عرصہ سے قائم منظم انداز سے نوجوان نسل کی رگوں میں زہر بھرنے میں مصروف اعلیٰ حکام کو کارکردگی دکھانے کے لیے آبپارہ پولیس نے معمولی نوعیت کے جرائم پیشہ عناصر کی قربانیاں پیش کرکے بڑے جرائم پیشہ عناصر کو کھلی چھٹی دے رکھی ہے

منگل 11 دسمبر 2018 23:22

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 دسمبر2018ء) وفاقی دارلحکومت میں اسلام آباد پولیس کی آشیر آباد سے منشیات ، شراب فروش،ہیروئن فروشی ،قمار بازی،عصمت فروشی کا دھندہ کھلے عام جاری ہے ، منتھلیوں کی بدولت شہر اقتدار کے تھانہ آبپارہ کی حدود میں شراب ،ہیروئن،چرس فرشی کے 24سے زائداڈے عرصہ سے منظم انداز سے نوجوان نسل کی رگوں میں زہر بھرنے میں مصروف ہیں جبکہ اعلیٰ حکام کو کارکردگی دکھانے کے لیے آبپارہ پولیس نے معمولی نوعیت کے جرائم پیشہ عناصر کی قربانیاں پیش کرکے بڑے جرائم پیشہ عناصر کو کھلی چھٹی دیے رکھی ہے ۔

با خبر ذرائع نے دعوی ٰ کیا ہے کہ شہر اقتدار کے تھانہ آبپارہ کی حساس ترین حدود جرائم پیشہ اور سماج دشمن عناصر کے لیے محفوظ علاقہ بن چکا ہے ہے حیران کُن امر یہ بھی ہے کہ ستارہ مارکیٹ ایشیا،پاکیزہ،سمارا،ڈینسٹی،ستارہ،بلیو سٹار ہوٹلوں میں مشکوک سرگرمیاں عروج پر ہیں جبکہ متعلقہ پولیس ماہانہ حاضری دینے والوں کو کھلی چھٹی دیکر خوب خرگوش کے مزے لوٹنے میں مصروف ہے۔

(جاری ہے)

یہاں یہ بات بھی قابلِ ذکر ہے کہ آبپارہ مارکیٹ اور ملحقہ فلیٹوں،جی سکس ٹو، جی سیون عوامی مارکیٹ،گلشن مارکیٹ،جان مارکیٹ،فائر برگیڈ مارکیٹ،ستارہ مارکیٹ،کھڈا مارکیٹ سے ملحقہ کچی آبادی،روح افزاء مارکیٹ عمران عرف مہان ،گولڈن مارکیٹ ،48کواٹر کچی آبادی ٹال والا،عمران مسیح سمیت دیگر مقامات پر منشیات سبزی ،فروٹ کی طر ح دھڑلے سے فروخت کر رہے ہیں جس کے پیشِ نظر نوجوان نسل بے روزگاری کے باعث تیزی سے اس مافیا کا شکار بن کر لقمہ اجل بن رہے ہیںکوئی پوچھنے والا نہیں ان مقامات پر اقبال عرف منا مسیح ،بابر مسیح، خرم شہزاد، عمران مسیح بھلی،ڈِنگا ،لالہ انور مسیح،آصف،عمران مہان،نیلا،طافا،تھا مس مسیح،گلگتی،کالا مسیح ، سمیت دیگر عرصہ سے دھندہ کر رہے ہیں جن میں صرف 66کواٹرز کالونی اور فیصل کالونی میں ہیروئن فروش خلیل عرف باکسر،ڈینگا مسیح،طارق عرف یحیو،ہارون موٹا،شمعون ٹیٹاسرِعام فروخت جاری رکھے ہوئے ہیں جن کو مُبینہ طور پرتھانہ آبپارہ پولیس کے اہلکاروں کی پشت پناہی حاصل ہے ان پولیس اہلکاروں کی سرپرستی میں دن بھر اور رات گئے تک ستارہ مارکیٹ گرائونڈ،بینک کالونی،فیصل کالونی،سیونتھ ایونیو پر قمار بازی (جُوا) لاکھوں روپے کا کھیلتے اور کھلاتے ہیںجن میں منگ پتہ،سیپ،رنگ ،لڈو،ڈبا جُوا قابلِ ذکر ہیں جبکہ دوسری جانب سی آئی اے بھی رویتی کاروائی کی حد تک محدود ہو کر حصہ داری وصول کرنے میں مصروف ِ عمل ہے ۔

قبل ازیںسابق آئی جی نے حساس اداروں کی جانب سے بھی جی سیون واپڈا کالونی اور ملحقہ اس علاقے میں بڑے گروہوں کی کالز ریکارڈ کرکے ڈیٹا فراہم کرنے پر ایس ایچ او آبپارہ اور سی آئی اے کو ٹا سک دیا جو اُن کی ٹرانسفر کے ساتھ ہی سرد خانے کی نذر کر دیا گیا جس سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ تھانہ جرائم ختم کرنے میں کس حد تک سنجیدہ ہے ۔۔۔۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں