جی ٹی روڈ کے اطراف تجاوزات کے خلاف بڑے پیمانے پر مشترکہ آپریشن ، غیرقانونی تعمیرات کو مسمار کردیا گیا، 215 کنال سرکاری اراضی واگزار کرا لی گئی

منگل 11 دسمبر 2018 23:47

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 دسمبر2018ء) وفاقی ترقیاتی ادارہ (سی ڈی ای) اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جی ٹی روڈ کے اطراف قائم تجاوزات کے خلاف بڑے پیمانے پر مشترکہ آپریشن کیا گیا۔ دوران آپریشن متعدد غیرقانونی تعمیرات کو مسمار کرکے قبضہ مافیا سے 215 کنال سرکاری اراضی واگزار کرا لی گئی۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی ترقیاتی ادارہ (سی ڈی ای) اور اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ کی شہر میں تجاوزات کے خلاف بڑے پیمانے پربلا امتیاز کاروائیاں جاری ہیں۔

انسداد تجاوزات مہم کے دوران سرکاری اراضی پر قائم کی گئی غیر قا نونی تجاوزات اور تعمیرات کو مسمار کرکے غیر قانونی قابضین سے سرکاری راضی کو واگزار کرایا جا رہا ہے۔ اس سلسلہ میں سی ڈی اے اور اسلام آباد انتظامیہ نے گزشتہ روز ایک مشترکہ آپریشن جی ٹی روڈ کے رائٹ آف وے پرکیا ہے۔

(جاری ہے)

مذکورہ آپریشن کی نگرانی ڈپٹی ڈائریکٹر انفورسمنٹ محمد رمضان نے کی ان کے ہمراہ موقع پر شعبہ انفورسمنٹ کاتمام سٹاف، ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ تھانے کی پولیس کی بھاری نفری بھی موجود رہی جبکہ آپریشن میں شعبہ ایم پی اورکی مشینری کا بھی استعمال کیا گیا۔

آپریشن کے دوران قبضہ مافیا سے 215 کنال سرکاری اراضی واگزار کرائی گئی ہے۔ دوران آپریشن غیر قانونی طور پر تعمیرکردہ 123 دکانیں، 20 پختہ کمرے، 25 چار دیواریاں،11 ہوٹلز، 9 واش رومز، 5 کنٹینرز، 4 ریمپ، 8 سروس سٹیشنز، 10 شیڈز، 3 کھوکے، 7 سیڑھیاں، 12 کباڑ خانے مکمل طور پر مسمار کر دیئے گئے ہیں۔ مذکورہ آپریشن بدھ کو بھی جارہی رہے گا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں