خیبر پختونخوا اسمبلی کے حلقہ پی کے 30 مانسہرہ میں ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری ،پولنگ 26 فروری کوہوگی

جمعرات 13 دسمبر 2018 20:48

خیبر پختونخوا اسمبلی کے حلقہ پی کے 30 مانسہرہ میں ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری ،پولنگ 26 فروری کوہوگی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 دسمبر2018ء) الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا اسمبلی کے حلقہ پی کے 30 مانسہرہ میں ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری کردیاہے ، حلقہ میں پولنگ 26 فروری کوہوگی ۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق خیبرپختونخوا اسمبلی کے حلقہ پی کے 30 مانسہرہ میں ضمنی انتخاب کیلئے کاغذات نامزدگی 29 دسمبر سے یکم جنوری تک وصول کئے جائینگے جن کی جانچ پڑتال 7 جنوری کو ہوگی۔

کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد کئے جانے کیخلاف اپیلیں 11 جبکہ ان پر فیصلہ 15 جنوری کو ہوگا۔ امیدواروں کی نظر ثانی شدہ فہرست 16جبکہ کاغذات نامزدگی 17 جنوری کو واپس کئے جا سکیں گے۔ انتخابی نشانات 18جنوری کو الاٹ کئے جائینگے جبکہ پولنگ 26 فروری کوہوگی۔ یہ نشست سپریم کورٹ کی جانب سے جعلی ڈگری پر (ن) لیگ کے رکن صوبائی اسمبلی کی نااہلیت کے فیصلے سے خالی ہوئی تھی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں