قومی اسمبلی میں انتخابات ترمیمی بل 2018ء پیش کردیا گیا،سپیکر نے بل متعلقہ کمیٹی کے سپرد کردیا

پیر 17 دسمبر 2018 22:20

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 دسمبر2018ء) قومی اسمبلی میں انتخابات ترمیمی بل 2018ء پیش کردیا گیا۔ پیر کو قومی اسمبلی میں وزیر مملکت علی محمد خان نے انتخابات ترمیمی بل 2018ء پیش کرتے ہوئے بتایا کہ اس بل کا مقصد انتخابی عزرداریاں جلد از جلد نمٹانا ہے۔

(جاری ہے)

ان کی درخواست پر سپیکر نے بل متعلقہ کمیٹی کے سپرد کردیا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں