کشمیر میں ہونے والے بھارتی مظالم کے خلاف جماعت اسلامی کے زیر اہتمام کشمیر مارچ (کل) ہوگا

منگل 18 دسمبر 2018 19:55

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 دسمبر2018ء) کشمیر میں ہونے والے بھارتی مظالم کے خلاف جماعت اسلامی کے زیر اہتمام کشمیر مارچ (کل) بدھ کو نکالا جائے گا۔

(جاری ہے)

امیر جماعت اسلامی آزاد جموں و کشمیر ڈاکٹر خالدمحمود خان مارچ کی قیادت کریں گے۔مارچ دن 12بجے آب پارہ سے شروع ہوکر بھارتی ہائی کمیشن کے سامنے ختم ہوگا۔شہریوں کی کثیر تعداد مارچ میں شرکت کریں گے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں