سپریم کورٹ نے پاکپتن دربار کی اراضی کے حوالے سے کیس کا تحریری فیصلہ جاری کردیا

منگل 18 دسمبر 2018 20:38

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 دسمبر2018ء) سپریم کورٹ نے پاکپتن دربار کی اراضی کے حوالے سے کیس کاتحریری فیصلہ جاری کردیا ہے جس میں جے آئی ٹی کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ایک ہفتے میں تحقیقات کیلئے ٹی او آر بنا کر اسے منظوری کے لئے عدالت کوپیش کرے۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ پاکپتن دربار کی اراضی کے حوالے سے کیس میں سابق وزیراعظم میاں محمد نوازشریف نے پیش ہوکر اس معاملے پر جے آئی ٹی کے ذریعے تحقیقات پر آمادگی کا اظہار کیا تھا، جس کے بعد جے آئی ٹی تشکیل دیتے ہوئے سینیئر پولیس افسر اورنیکٹا کے سربراہ خالق داد لک کو جے آئی ٹی کا سربراہ مقرر کرتے ہوئے واضح کیا تھا کہ آئی ایس آئی اور آئی بی کے افسران بھی جے آئی ٹی کا حصہ ہوں گے ، عدالتی حکم کے مطابق جے آئی ٹی مقررہ وقت میںاپنے ٹی او آرز بنا کر عدالت کو پیش کر ے گی جس کے بعد عدالت 27 دسمبر کو ٹی او آرز کی منظوری دے گی۔

یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے پاکپتن میں اوقاف کی زمین کی الاٹمنٹ اور وہاں دکانوں کی تعمیر کامعاملہ سامنے آنے پر ازخود نوٹس لیا تھا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں