آئی جی اسلام آباد نے عرصہ دراز سے ترقیوں کے منتظر 101 پولیس افسران اور ملازمان کو ترقی دینے کی منظوری دیدی

بدھ 19 دسمبر 2018 21:31

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 دسمبر2018ء) آئی جی اسلام آباد نے عرصہ دراز سے ترقیوں کے منتظر 101 پولیس افسران اور ملازمان کو ترقی دینے کی منظوری دیدی۔ گزشتہ روز اے آئی جی اسٹیبلشمنٹ کامران عادل کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق اسلام آباد پولیس کے 19سب انسپکٹرز جن میں محمد اکرم ،تصدق ھسین شاہ،محمد یوسف،محمد اشرف اور عبدالستار شامل ہیں کو انسپکٹر کے عہدے پر ترقی دے دی ہے جبکہ 33اسسٹنٹ سب انسپکٹر جن میں اصغر اقبال،افتخار علی،ابرار حسین،محمد نعیم اور شوکت علی کو سب انسپکٹر اورتین خواتین ملازمین مزمل فردوس ،خدیجہ الکبری اور یاسمین بی بی سمیت 49 ہیڈ کنسٹیبلان جن میں عابد علی ،ارشد محمود،محمد عظیم ،اور لقمان شاہ شامل ہیں کو اے ایس آئی کے عہدے پر ترقی دے دی ہے جبکہ 12افسران اور اہلکاروں کے خلاف کرپشن کے الزامات اور بری شہریت کی وجہ سے ڈی پی سی کمیٹی نے لسٹ سے نکال دیا ہے جن میں سب انسپکٹر محمد اسلم پر ایف آئی اے میں فراڈ اور دھوکہ دہی کا مقدمہ درج ہونے اور رشوت لینے کے الزامات سمیت محکمہ میں بری شہریت اور سب انسپکٹر خضر حیات کے خلاف بھی کرپشن اور ایس ایس پی کی جانب سے شو کاز دینے اور انکوائری جاری ہونے کی وجہ سے لسٹ سے نکالا گیا ہے جبکہ دیگر مالزمین میں طارق محمود،محمد اقبال،نجیب اللہ،ضیاء حسین،خالد محمود،رستم خان ،ندیم احمد،راصف حیات،زاہد حسین اور شوکت حسین کا بھی جاری انکوائریوں کی وجہ سے نام شامل نہیں کیا گیا ۔

(جاری ہے)

واضح رہے وفاقی پولیس کی ڈیپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی نے 11دسمبر کو ان افسران کی ترقی کی منظوری دی تھی جسکے بعد آئی جی اسلام آباد عامر ذوالفقار کی منظوری کے بعد گزشتہ روز اسسٹنٹ جنرل آف پولیس کامران عادل نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے ۔۔۔۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں