اسلام آبادوائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ کا چھاپہ ،نایاب نسل کا کالا ریچھ برآمد کرلیا

گوجرانوالہ کے فرمان نامی شخص نے شیرخوار ریچھ کو دو لاکھ روپے میں خریدا تھا

منگل 19 مارچ 2019 23:46

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 مارچ2019ء) اسلام آباد وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ نے سیکٹر ای الیون میں خفیہ چھاپہ کے دوران غیر قانونی سمگل شدہ نایاب نسل کاکالا ریچھ برآمد کر لیا۔معلوم ہواہے کہ اسلام آباد وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ کو خفیہ اطلاع ملتے ہی بورڈ کی ٹیم پولیس کے ہمراہ سیکٹر ای الیون میں ریڈ کر کے غیر قانونی قبضے میں رکھا کالے ریچھ کو تحویل میں لیا اور بعدازاں چڑیا گھر منتقل کردیا۔

(جاری ہے)

تفتیش کے بعد رپورٹ ملی کہ گوجرانوالہ سے تعلق رکھنے والے فرمان نامی شخص نے شیرخوار ریچھ کو دو لاکھ روپے میں خریدا جس وقت اس کی عمر دو ہفتے تھی اور اب ان کی مالیت پانچ لاکھ سے زیادہ ہے۔ ملزم فرمان نے مزید طریقہ واردات بتایا کہ خفیہ گروہ جدید اسلحے سے نایاب ریچھ ماں کو مار کر ان کے شیرخوار بچوں کو سمگل کرتے ہیں، جس کی بلیک مارکیٹ میں منہ بولی قیمت ہوتی ہے اور پھر اسے تربیت دے کر ٹرینڈ کیا جاتا ہے تاکہ اس سے آمدن کمائی جاسکے۔۔۔۔۔۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں