ٌاسلا م آ با د، پولیس کی بر وقت کا رروائی ، چھ سالہ بچے سے بدفعلی کر نے والا ملزم گرفتار

ملزم کے خلاف تھا نہ کھنہ میں مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع

جمعرات 21 مارچ 2019 23:39

اسلا م آ با د (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 مارچ2019ء) ایس پی رورل محمد عمر خا ن کی ہد ایت پر تھانہ کھنہ پولیس کی بر وقت کا رروائی ، چھ سالہ بچے سے بدفعلی کر نے والا ملزم گرفتار ، ملزم کے خلاف تھا نہ کھنہ میں مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی۔

(جاری ہے)

تفصیلا ت کے مطا بق تھا نہ کھنہ پولیس کو مدعی مقدمہ ساجد محمود عبا سی نے تحر یری درخو است دی کہ وہ سوہا ن میں اپنی فیملی کیسا تھ رہا ئش پذیر ہے اس کے چھ سالہ بیٹے محمد مشیب عباسی کے ساتھ عاصم ولد عبد الستار جو کہ اس کے گھر کے قریب ہی رہتا ہے نے بدفعلی کی جس کے خلاف مقدمہ درج کر کے اس کے خلاف قا نو نی کا رروائی کی جا ئے ،تھا نہ کھنہ پولیس نے مدعی کی درخو است پر مقدمہ نمبر 100مو ر خہ20-03-2019زیر دفعہ 377ت پ درج رجسٹر کیا اور تفتیش مقدمہ عمل میں لا ئی گئی، ایس پی رورل محمد عمر خا ن نے زیرنگر انی ڈی ایس پی چوہدری عابد حسین ، اے ایس آئی محمدانار پر مشتمل خصوصی پولیس ٹیم دیکر ملزم کی گرفتار ی کا ٹا سک دیا ، پولیس نے انتہا ئی قلیل وقت میں مقدمہ کے اندراج کے دو گھنٹے کے اندر اندر اس وقوعہ میں ملوث ملزم عاصم ولد عبد الستار سکنہ سوہا ن تحصیل و ضلع اسلام آ باد کو گرفتار کر لیا ،مزید تفتیش جا ری ہے،ڈی آئی جی آ پر یشنز اسلام آ باد وقار الدین سید نے پولیس ٹیم میں شامل افسران و ملازمان کی اس اچھی کا رکر دگی کو سرا ہا ہے،اور مقدمہ کو میرٹ پر یکسو کرنے کی ہدایت کی۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں