مالی سال 2018-19 ء کے پہلے 9 ماہ میں جولائی تا مارچ کے دوران شیلڈ کارپوریشن کے بعد از ٹیکس منافع میں 57.9 فیصد کمی

جمعہ 26 اپریل 2019 20:31

ااسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 اپریل2019ء) رواں مالی سال 2018-19 ئ کے پہلے 9 ماہ میں جولائی تا مارچ کے دوران شیلڈ کارپوریشن کے بعد از ٹیکس منافع میں 57.9 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان سٹاک ایکسچینج ( پی ایس ایکس) کی رپورٹ کے مابق جاری مالی سال میں جولائی تا مارچ 2018-19ئ کے دوران کمپنی کا خالص نفع 13.5 ارب روپے تک کم ہو گیا جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران شیلڈ کارپوریشن نے 32.1 ارب روپے کا بعد از ٹیکس منافع کمایا تھا۔ اس طر ح گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال کے دوران کمپنی کے خالص منافع میں 18.6 ارب روپے یعنی 57.9 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں