ئ*چیئرمین نیب کی باتیں ان کے عہدے و قانونی تقاضوں کے منافی ہیں ، مصطفی نواز کھوکھر

ں*پی پی پی قیادت کے خلاف جاوید اقبال نے بغض ظاہر کر کے غیر جانبداری کھو دی ، بیان

اتوار 19 مئی 2019 21:15

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 مئی2019ء) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کے ترجمان سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر نے کہا ہے کہ چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کا انٹرویو غیر ذمہ دارانہ و معتصبانہ ہے ۔ چیئرمین نیب کے خلاف وکلاء سے مشاورت کر کے قانونی راستہ اختیار کریں گے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر نے اتوار کے روز اپنے ایک بیان میں کیا ۔

انہوں نے کہا کہ چیئرمین نیب کی باتیں ان کے عہدے و قانونی تقاضوں کے منافی ہیں ۔ جسٹس (ر) جاوید اقبال نے پی پی پی قیادت کے خلاف بغض ظاہر کر کے غیر جانبداری کھو دی ہے ۔ چیئرمین نیب کا انٹرویو غیر ذمہ دارانہ اور متعصبانہ ہے ۔ پیپلزپارٹی وکلاء سے مشاورت کر کے چیئرمین نیب کے خلاف قانونی راستہ اختیار کرے گی ۔ ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں