آبی ذخائر میں پانی کی آمد واخراج کی صورتحال، دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 275700کیوسک ہو گئی

منگل 16 جولائی 2019 12:07

آبی ذخائر میں پانی کی آمد واخراج کی صورتحال، دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 275700کیوسک ہو گئی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جولائی2019ء) واپڈا نے مختلف آبی ذخائر میں پانی کی آمد واخراج کے اعداد وشمار جاری کردیئے ہیں۔ منگل کو جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 275700کیوسک اور اخراج 160000کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد100000کیوسک اور اخراج100000 کیوسک، دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد61400کیوسک اور اخراج12000کیوسک، دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد84100 کیوسک اور اخراج 45300کیوسک ہے۔

(جاری ہے)

تربیلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1392فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح1478.75 فٹ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اورقابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 2.453 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ منگلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1165.60فٹ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 2.457 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ چشمہ بیراج کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ، بیراج میں پانی کی موجودہ سطح 645.50 فٹ، بیراج میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.139 ملین ایکڑ فٹ ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں