پاکستان بھر کی 373 ماڈل کورٹس نے 19 جولائی 2019 کو مجموعی طور پر 424 مقدمات کا فیصلہ سنایا

جمعہ 19 جولائی 2019 23:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جولائی2019ء) پاکستان بھر کی 373 ماڈل کورٹس نے مورخہ 19 جولائی 2019 کو مجموعی طور پر 424 مقدمات کا فیصلہ کر دیا۔سہیل ناصر ڈائریکٹر جنرل مانیٹرنگ سیل کے مطابق پہلے مرحلے میں قائم کردہ 167 ماڈل کورٹس نے قتل کے 53 اور منشیات کے 72 مقدمات یعنی 125 مقدمات کا فیصلہ سنا دیا،تمام عدالتوں نے کل 353 گواہان کے بیانات قلمبند کیے۔

(جاری ہے)

پنجاب میں قتل کے 19 اور منشیات کے 44 ،اسلام ا?باد میں قتل کا 1 اور منشیات کے 2، سندھ میں قتل کے 15 اور منشیات کے 6، خیبر پختونخواہ میں قتل کے 14 اور منشیات کی20 جبکہ بلوچستان میں قتل کے 4 مقدمات کا فیصلہ ہوا۔9 مجرمان کو سزائے موت اور 4 کو عمر قید کی سزا سنائی گئی جبکہ دیگر 20 مجرمان کو کل 41 سال 3 ماہ قید اور 4154000 روپے جرمانہ کی سزا سنائی گئی۔

اسی طرح پاکستان بھر میں قائم ہونے والی 96 سول ایپلٹ ماڈل کورٹس نے مجموعی طور پر 147 دیوانی، فیملی اور رینٹ اپیلوں و درخوست نگرانی کے فیصلے کر دئیے،پاکستان بھر میں قائم ہونے والی110 ماڈل مجسٹریٹس عدالتوں نے 152 مقدمات کے فیصلے کر دیے۔ تمام عدالتوں نے 464 گواہان کے بیانات قلمبند کیے۔مجموعی طور پر 66 مجرمان کو 54 سال،1 ماہ اور 15دن قید اور 1533600روپے جرمانہ کی سزا سنائی گئی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں