شالیمار ریکارڈنگ کمپنی کا ریفرنڈم، آل پاکستان شالیمار ریکارڈنگ کمپنی ورکرز یونین نے کامیابی حاصل کر لی

جمعہ 19 جولائی 2019 23:12

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جولائی2019ء) شالیمار ریکارڈنگ کمپنی کے ریفرنڈم میں آل پاکستان شالیمار ریکارڈنگ کمپنی ورکرز یونین (اے ٹی وی) نے کامیابی حاصل کر لی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر یونین کے صدر چوہدری محمد یسین، جنرل سیکرٹری صفدر نفیس، چیئرمین نذیر جاوید نے اس کامیابی پر اللہ کا شکر ادا کرتے ہوئے کہا کہ تمام اسٹیشنوں کے ملازمین کو مبارکباد پیش کرتے ہیں، یہ کامیابی مزدوروں کی کامیابی ہے۔

ادارے کی خوشحالی اور مزدوروں کی فلاح و بہبود کے لیے کام کریں گے اور شالیمار ریکارڈنگ کمپنی کے تمام مسائل افہام و تفہیم اور بات چیت کے ذریعے حل کروائیں گے۔ اس موقع پر قائدین نے ہارنے والے تمام مزدور رہنمائوں سے کہا کہ مزدوروں نے ریفرنڈم میں اپنا فیصلہ دے دیا ہے، آئیں جمہوری روایات کے مطابق ہم سب ملکر ملازمین کی بہتری اور فلاح و بہبود کیلئے کام کریں۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں