پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان ادھار تیل کے معاہدے پر عملدآرمد شروع

خام تیل کی پہلی کھیپ کراچی بندرگاہ پر پہنچ گئی ، سعودی عرب پاکستان کو ہر سال ڈیڑھ ارب ڈالر کا تیل موء خر ادائیگیوں پر دے گا

ہفتہ 20 جولائی 2019 22:42

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جولائی2019ء) پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان ادھار تیل کے معاہدے پر عملدآرمد شروع ، خام تیل کی پہلی کھیپ کراچی بندرگاہ پر پہنچ گئی ۔ سعودی عرب پاکستان کو ہر سال ڈیڑھ ارب ڈالر کا تیل موء خر ادائیگیوں پر دے گا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پاکستان کو معاشی مشکلات سے نکالنے کیلئے کیے گئے وعدے کی سعودی عرب نے تکمیل کردی ۔ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان ادھار تیل کے معاہدے پر عملدرآمد شروع ہوچکا ہے۔ کروڈ آئل کی پیلی کھیپ کراچی پورٹ پر پہنچ گئی ہے۔ سعودی عرب پاکستان کو ہر سال ڈیڑھ ارب ڈالر کا تیل ادھار دے گا۔سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کے دوران معاہدے پر دستخط ہوئے تھے جس پر عملدرآمد شروع ہوچکا ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں