گ*حکومت فوری مودی کے جرائم کیخلاف انٹرنیشنل کرمنل کورٹ میں جائے،سینیٹر رحمن ملک

% مودی پاکستان کو مورد الزام ٹھہرانے کیلئے بھارت پلواما کی طرح کچھ اور واقعات کرا سکتا ہے،سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے کشمیر امور کے اجلاس میں اظہارخیال

بدھ 21 اگست 2019 19:20

۔ اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اگست2019ء) سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے کشمیر امور کے اجلاس میں سینیٹر رحمان ملک نے کہا ہے کہ باخبر ہونے کے باوجود کشمیر میں جوہوا برا ہوا ہے، ہمیں جو کچھ کرنا چاہئے تھا افسوس سے وہ ہم نہیں کرسکے، مودی کا الیکشن کمپین میں وعدہ تھا کہ وہ کشمیر کا حیثیت بدلے گا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں اظہارخیال کرتے ہوئے سینیٹر رحمان ملک نے کہا کہ ویلیج ڈیفنس پروگرام کے تحت مسلم آبادی کو ختم کرنا تھا، مودی کشمیر کی مسلم اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کرنا چاہتا ہے،ان سب کے باوجود پاکستان کیوں قبل ازوقت کوئی اقدام نہیں اٹھا سکا، اب جب بھارت کشمیر کی حیثیت بدل چکا ہے پھر بھی ہم وہ کچھ نہ کرسکے جو کرنا چاہئے تھا، ہم سیکورٹی کونسل کی اجلاس کو بہت بڑا کارنامہ قرار دے رہے ہیں، سیکورٹی کونسل کی اجلاس میں پاکستان کو کیا ملا جس پر ہم خوشیاں منا رہے ہیں، سینیٹر رحمان ملک نے کہا کہ کیا سیکورٹی کونسل نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کو بحال کیا ہے کہ خوش ہو، سیکورٹی کونسل کا اجلاس چائنہ کے مرہون منت ہے جسکا ہم مشکور ہیں،بھارت نے ایف اے ٹی ایف سے پاکستان کیخلاف مہم شروع کیا، سینیٹر رحمان ملک نے کہا کہ میں یہ بھی بتاتا چلوں کہ مودی جلدی بابری مسجد کی جگہ مندر بنائے گا،پاکستان کو مورد الزام ٹھہرانے کیلئے بھارت پلواما کی طرح کچھ اور واقعات کرا سکتا ہے،حکومت فوری طور پر مودی کے جرائم کیخلاف انٹرنیشنل کرمنل کورٹ میں جائے،مودی معصوم مسلمانوں کے قاتل ہیں جسکا نام پہلے دنیا کی پہلے دس دھشتگردوں میں تھا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں