سپریم کورٹ نے پی ڈبلیو ڈی راولپنڈی کے 261 ملازمین کومستقل کرنے کاحکم جاری کردیا

بدھ 16 اکتوبر 2019 17:26

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2019ء) سپریم کورٹ نے پی ڈبلیو ڈی راولپنڈی کے 261 ملازمین کی مستقلی سے متعلق کیس میںملازمین کومستقل کرنے کاحکم جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملازمین کی مستقلی کیلئے ایک ماہ میں پالیسی بناکرعدالت کوآگاہ کیا جائے۔ بدھ کو جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس یحییٰ آفریدی پر مشتمل دو رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

یادرہے کہ لاہور ہائی کورٹ نے پی ڈبلیو ڈی راولپنڈی کے ان ملازمین کو مستقل کرنے کاحکم دیا تھاجس کیخلاف پنجاب حکومت نے ہائی کورٹ میں انٹرا کورٹ اپیل کی تھی جوہائیکورٹ نے خارج کردی تھی، بعدازاں پنجاب حکومت نے ہائی کورٹ کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا، سماعت کے دوران عدالت کے استفسارپر ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے بتایا کہ پی ڈبلیوڈی کے ان ملازمین کی مستقلی کیلئے صوبائی حکومت نے طریقہ کار شروع کر دیا ہے، جس پرجسٹس منصورعلی شاہ نے ہدایت کی کہ ان ملازمین کو مستقل کیا جائے اوراس حوالے سے ایک ماہ میں پالیسی بنائی جائے بعدازاں مزید سماعت ایک ماہ کیلئے ملتوی کردی گئی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں