وفاقی پولیس نے اندھے قتل کے مقدمہ کا سراغ لگالیا

جمعرات 17 اکتوبر 2019 20:02

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2019ء) وفاقی پولیس نے اندھے قتل کے مقدمہ کا سراغ لگالیا۔ انچارج ہومی سائیڈ یونٹ سہالہ انسپکٹر غلام رسول معہ ٹیم کے کارروائی کرتے ہوئے اندھے قتل میں ملوث ملزم طیب علی کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

ملزم نے روات بازار میں موبائل شاپ پر ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر نزاکت حسین کو قتل کیاتھا۔ وقوعہ کے متعلق تھانہ سہالہ میں مقدمہ نمبر 66 بجرم 302/394ت پ درج ہے۔ ملزم کا دوسرا ساتھی فرار ہے جس کو جلد گرفتار کر لیاجائے گا۔ ملزم تھانہ مندرہ اور گردونواح میں سرقہ بالجبر اور ڈکیتی کے 08مقدمات میں چالان یافتہ ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں