شعبہ ایکسائز نے ٹوکن ٹیکس کی مد میں 1792 گاڑیوں کا 4 کروڑ 19 لاکھ 84 ہزار 371 روپے ٹیکس جمع کیا، 263 گاڑیوں کی رجسٹریشن اور 494 گاڑیوں کی ملکیت منتقل کی گئی

منگل 22 اکتوبر 2019 00:04

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اکتوبر2019ء) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ کے شعبہ ایکسائز نے پیر کو 1792 گاڑیوں کے ٹوکن ٹیکس کی مد میں 4 کروڑ 19 لاکھ 84 ہزار 371 روپے کے ٹیکس جمع کئے، 263 گاڑیوں کی رجسٹریشن اور 494 گاڑیوں کی ملکیت منتقل کی۔ شعبہ ایکسائز کی طرف سے جاری اعداد و شمار کے مطابق محکمہ ایکسائز نے ایک دن میں 263 گاڑیوں کی رجسٹریشن کی جبکہ 494 گاڑیوں کی منتقلی کی۔

اس دوران 73 آن لائن اندراج کا عمل بھی مکمل کیا گیا۔

(جاری ہے)

محکمہ ایکسائز نے ایکسائز دفتر میں 1662 گاڑیوں جبکہ ڈاکخانہ جات کے ذریعے 130 گاڑیوں کے ٹوکن ٹیکس اکٹھے کئے اور مجموعی طور پر 4 کروڑ 19 لاکھ 84 ہزار 371 روپے کے ٹیکس وصول کئے۔ ضلعی انتظامیہ نے پیر کو 22 افراد کے ڈومیسائل سرٹیفکیٹ، 16 بین الاقوامی ڈرائیونگ پرمٹ، 15 نکاح نامے، 2 طلاق نامے اور 98 مختار نامے جاری کئے۔ محکمہ مال کی طرف سے 32 عدد فرد، 46 اراضی انتقال جاری کئے اور 468 مال مویشیوں اور پالتو جانوروں کا علاج معالجہ بھی کیا گیا۔ وزیراعظم شکایات ڈلیوری یونٹ کے ذریعے 51 موصولہ شکایات کا ازالہ بھی کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں