پاکستان کسٹمز اور میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کی مشترکہ کارروائی، سو کلوگرام سے زائد کرسٹل اور 170کلو گرام سے زائد سنتھیٹک ہیروئن برآمد

منگل 22 اکتوبر 2019 23:03

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2019ء) پاکستان کسٹمز اور میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی نے مشترکہ انسداد منشیات آپریشن کے دور ان سو کلوگرام سے زائد کرسٹل اور 170کلو گرام سے زائد سنتھیٹک ہیروئن برآمد کرلی ۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق آپریشن بلوچستان کے علاقے پشوکان کے قریب جیوانی میں کیا گیا،مشترکہ آپریشن میں القمبر نامی کشتی سے سو کلوگرام سے زائد کرسٹل اور 170کلو گرام سے زائد سنتھیٹک ہیروئن برآمد کی گئی۔ ترجمان پاک بحریہ نے بتایاکہ برآمد کی گئی منشیات کی مالیت تقریبا دوارب چوہتر کروڑ روپے سے زائد ہے،برآمد شدہ منشیات مزید قانونی کاروائی کے لئے کسٹم حکام کے حوالے کر دی گئیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں