میئر اسلام آباد شیخ انصر عزیز کی زیر صدارت اجلاس، ایم سی آئی کے تمام شعبوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا

منگل 22 اکتوبر 2019 23:55

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اکتوبر2019ء) میئر اسلام آباد شیخ انصر عزیز کی زیر صدارت منگل کو اجلاس منعقد ہوا جس میں ایم سی آئی کے تمام شعبوں کی کارکردگی کے حوالے سے امور کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں سی ڈی اے کے تمام ڈائریکٹرز نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں میئر اسلام آباد نے تمام ڈائریکٹوریٹ کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا اور ہدایت کی کہ تمام ڈائریکٹرز اپنے شعبے میں کارکردگی کو مزید بہتر بنائیں۔ مئیر اسلام آباد نے ایم سی آئی کے افسران کو ہدایت کی کہ وزیر اعظم شکایت سیل کے ذریعے آنے والی تمام شکایات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں