حکومت ملک میں صحت کے شعبے میں بہتری کے لیے اقدامات کر رہی ہے، ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن محمد جہانزیب خان کا سنٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے اجلاس سے خطاب

بدھ 23 اکتوبر 2019 12:01

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2019ء) ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن محمد جہانزیب خان نے کہا ہے کہ حکومت ملک میں صحت کے شعبے میں بہتری کے لیے اقدامات کر رہی ہے، ان شعبوں میں بہتری سے ملک کے ہر شہری کو سہولیات میسر ہوں گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز سنٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں پاکستان میں صحت کے شعبے میں نرسنگ اور مڈ وائفری کے ذیلی شعبہ جات کو مضبوط بنانے اور اس کی اپ گریڈیشن کے لیے 27908.545 ملین روپے کی لاگت کا منصوبہ پیش کیا گیا جس کی حتمی منظوری کے لیے ایکنک کو بھجوا دیا گیا۔ سیف بلڈ ٹرانسفیوڑن سروس پروجیکٹ فیز 2 کے قیام کے لیے 863.367 ملین روپے کی لاگت کا منصوبہ پیش کیا گیا جس کو اجلاس میں منظور کرلیا گیا۔ نیشنل یونیورسٹی سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اسلام آباد میں میڈیکل ڈیوائس ڈویلپمنٹ سنٹر کے قیام کے لیے 331.12 ملین روپے کی لاگت کا منصوبہ پیش کیا گیا جس کو اجلا س میں منظور کرلیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں