اخبار کی جانب سے اپنے اداریئے میں معاشی اشاریوں کے متعلق بعض اعداد و شمار حقیقت کے برعکس ہیں،وفاقی وزیر محمد حماد اظہر کے بیانیہ کے متعلق منفی تاثر کو یکسر مسترد کرتے ہیں
ترجمان وزارت خزانہ کی وضاحت
جمعہ 8 نومبر 2019 23:39
(جاری ہے)
ترجمان نے کہا کہ اداریئے میں بعض عمومی دعوے کئے گئے ہیں جو حقیقی اعداد و شمار پر نہیں بلکہ غلط معلومات اور عام بیانات پر مبنی ہیں۔
اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ وفاقی وزیر کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف کے پہلے سال میں افراط زر کے اعداد و شمار کا پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی کے ساتھ موازنہ مناسب نہیں جبکہ وفاقی وزیر نے احتجاج کرنے والی اپوزیشن جماعتوں کو یہ یاد دہانی کرائی ہے کہ ان کے اپنے ادوار میں افراط زر پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کے پہلے 13 ماہ کی نسبت زیادہ تھے۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اخبار کی جانب سے غیر ملکی سرمایہ کاری کے ایس ایم ای شعبہ پر اثرات کے حوالے سے دعوے بھی اعداد و شمار پر مبنی نہیں۔ سٹاک مارکیٹ اگست کے بعد سے 6500 پوائنٹس بڑھی ہے جبکہ اخبار کے ایڈیٹوریل میں 500 پوائنٹس رپورٹ کئے گئے ہیں۔ اسی طرح مالی سال 2020ء کی پہلی سہ ماہی میں مالی خسارہ میں بہتری کا پچھلے سال سے موازنہ کرنے کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے حالانکہ یہ رائج طریقہ کار ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے پہلے سال بیرونی خسارہ میں 32 فیصد تک کی کمی کی ہے۔ اب حکومت رواں سال مالیاتی کنسولیڈیشن پر توجہ دیئے ہوئے ہے۔ پہلی سہ ماہی کا مالیاتی خسارہ 0.7 فیصد ہے جو گزشتہ سال 1.4 فیصد تھا۔ اس رجحان کا باخبر تجزیہ کار بھی اعتراف کر رہے ہیں۔ ایڈیٹوریل نے بذات خود استحکام کے عمل میں آسانی کے لئے مناسب فیزنگ کو درست حکمت عملی کے طور پر بیان کیا ہے۔ وزارت خزانہ کے مطابق اداریئے میں برآمدات کے حجم میں اضافے کا دعویٰ متنازعہ ہے جس کے مطابق یہ زیادہ تر چین کی جانب سے چاول کی درآمد میں اضافے سے منسلک ہے۔ برآمدات کے حجم کے حوالے سے گزشتہ سال اور رواں سال کے اعداد و شمار اس دعویٰ کو غلط ثابت کرتے ہیں۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ سال مجموعی برآمدات کا حجم 12 فیصد تک بڑھا تھا جس میں کاٹن کلاتھ کی برآمد 16.61 فیصد، بیڈ ویئر کی برآمد 8.18 فیصد، ریڈی میڈ گارمنٹس کی برآمد 32.77 فیصد اور نیٹ ویئر کی برآمد 15.52 فیصد تک بڑھی اور یہ پاکستانی برآمدات کا 40 فیصد ہیں۔ مالی سال 2020ء کی پہلی سہ ماہی کے اعداد و شمار برآمدات میں نمایاں اضافے کو ظاہر کرتے ہیں اس لئے تمام برآمدات کے حجم کی نمو کو محض چین کی جانب سے چاول درآمد سے منسلک کرنے کا دعویٰ اعداد و شمار سے ثابت نہیں ہوتا، اس طرح اخبار کا تجزیہ جانبداریت کو ظاہر کرتا ہے۔ گردشی قرضے میں کمی کے حوالے سے اخبار کے اداریئے میں کئے گئے دعوے کی وضاحت کرتے ہوئے ترجمان وزارت خزانہ نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت کے آخری سال میں گردشی قرضہ اوسطاً 38 ارب روپے ماہانہ تھا جبکہ پاکستان تحریک انصاف کے پہلے سال میں یہ اوسطاً 27.8 ارب روپے تک کم ہوا۔ وزارت توانائی نے ان اعداد و شمار کی تصدیق کی ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ اخبار نے ذاتی نوعیت کے حملے کرتے ہوئے وفاقی وزیر حماد اظہر کو خالصتاً ایک وکیل کے طور پر پیش کیا ہے اور اس حقیقت کو نظر انداز کیا ہے کہ انہوں نے سکول آف اورینٹل اینڈ افریقن سٹڈیز یونیورسٹی آف لندن سے ڈویلپمنٹ اکنامکس میں گریجوایشن کی تھی۔متعلقہ عنوان :
اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
قانون کے پیشہ کی فلاح و بہبود اور ترقی اولین ترجیح ہے ، اعظم نذیر تارڑ
کیسز میں تاخیر کو کم کرنے، شفافیت کو بڑھانے، عدالتی عمل کو تیز کرنے میں ٹیکنالوجی سے استفادہ ضروری ہے،نیشنل ..
علامہ اقبال نے امت مسلمہ کو فکر، امید کی نئی جہت دی،وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار
پاکستان میں تمام مذاہب کے پیروکار آزاد ہیں اور ریاست ان کے حقوق کا مکمل تحفظ کر رہی ہے،فیصل کریم کنڈی
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
وفاقی دارالحکومت میں پولن کی مجموعی مقدار میں اضافہ ریکارڈ
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے ..
آئیسکو نے بجلی کی عارضی بندش کا دو روزہ شیڈول جاری کر دیا
وفاقی وزیر بحری امور قیصر احمد شیخ سے پاکستان میں ڈنمارک کے سفیر کی سربراہی میں وفد کی ملاقات
پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی طرف سے جاری انسانی حقوق کے طریقوں سے متعلق 2023 کی رپورٹ کو مسترد کر دیا
قومی اسمبلی میں گندم کی خریداری اوراس سے منسلک دیگرمسائل پراراکین کا اظہارخیال
ایوان کا اجلاس بروقت شروع کرنے کو یقینی بنایا جا رہا ہے، ڈپٹی سپیکر
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
چیئرمین پی سی بی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی،7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل
-
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکا قومی اسمبلی میں توجہ ..
-
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
-
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
-
خاوند نے بیوی کا گلا کاٹ دیا، مارٹ مالک نے نوکر کو گولی مار دی
-
بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت