جمعیت علمائے اسلام (ف) راولپنڈی کے کارکنان نے 26 نمبر چونگی پر روڈ بلاک کردی

جمعرات 14 نومبر 2019 21:49

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 نومبر2019ء) جمعیت علمائے اسلام (ف) راولپنڈی کے کارکنان نے 26 نمبر چونگی پر روڈ بلاک کردی۔

(جاری ہے)

جمعرات کو 26 نمبر چونگی پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جمعیت علمائے اسلام (ف) راولپنڈی کے امیر ڈاکٹر ضیاء الرحمن نے کہا کہ ہمارا یہ دھرنا غیر معینہ مدت تک جاری رہے گا،ہم اپنا احتجاج جاری رکھیں گے اور ہمارے کارکنان گرفتاریوں سے نہیں ڈرتے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا آزادی مارچ پر امن تھا، پلان بی بھی اسی طرح پرامن رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ روڈ بند کرنے کے دوران ایمبولینس اور ایمرجنسی گاڑیوں کو راستہ دیا جائے گا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں